سپین میں ٹماٹروں سے جنگ کا آغاز
Posted on September 1, 2016 By Mohammad Waseem دلچسپ اور عجیب, معلومات
Spain Tomatoes Fight
بارسلونا (جیوڈیسک) سپین میں ٹماٹروں کی جنگ چھڑ گئی، علاقے بیونول میں بیس ہزار افراد نے ایک دوسرے کی ٹماٹروں سے خوب دھنائی کی۔
سپین کے شہریوں نے ایک دوسرے کو ٹماٹر مار مار کر لال و لال کر دیا۔ ہزاروں منچلے بیونول کی تنگ گلیوں میں ایک دوسرے پر ٹماٹر پھینکتے رہے۔
سالانہ میلے میں بیس ہزار افراد شریک ہوئے۔ اس دوران سڑکیں سرخ تالاب بن گئیں لاٹوما ٹینا فیسٹیول کے لیے ایک لاکھ پچاس ہزار کلو ٹماٹر منگوائے گئے تھے۔