مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایس ایچ او کی کاروائی پانچ جواری، چار منشیات فروش گرفتار، دو کلو 65 گرام چرس، 45 سو روپے نقدی، 31 لیٹر شراب بر آمد، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے حکم و ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد اسلم نے مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں چھاپے مار کر گورنمنٹ ہائی سکول بیدیاں کے گرائونڈ میں جوار کھیلنے والے طارق مسیح، لیاقت مسیح، صوبہ مسیح، اکمل مسیح، پسطح مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 45 سو روپے نقدی چار موبائل فون بر آمد کر لئے۔
بیدیاں گلی حاجی رمضان والی سے ناصر مسیح کے قبضہ سے 15 لیٹر دیسی شراب، سرہالی روڈ سے محبوب رحمت کے قبضہ سے 16لیٹر دیسی شراب، سرہالی کٹ سے غلام حیدر کے قبضہ سے 1025 گرام چرس، خرم شہزاد سے 540 گرام چرس، عرفان عرف منگتا سے 500 گرام چرس ، امیر حمزہ سے ناجائز پسٹل بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔
ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد اسلم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی ہدایات کی روشنی مین منشیات فروشی و قماری بازی کا خاتمہ میرا مشن ہے، کیونکہ منشیات سے کئی خاندان تباہ ہو چکے ہیں اور جواری ہارنے کے بعد چوری و راہزنی کی وارداتیں کرنے لگتے ہیں، عوام اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم میں ہمارا ساتھ دیں ، آپ پولیس کو اطلاع دیں فوری کاروائی کروں گا۔