پیرمحل کی خبریں 1/9/2016

Pir Mahal News

Pir Mahal News

پیرمحل (نامہ نگار) اے سی پیرمحل کا ڈپٹی ڈی ایچ ا وکے ہمراہ دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری چار دودھ فروشوں کو ہزاروں روپے کے جرمانے چار کے سیمپل حاصل کرلیے تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ہمراہ ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈی ایچ ا و، اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ ناقص صفائی کے انتظامات پردودوھ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے راشد ولد عبدالحق،الرحمن ملک شاپ ، طاہر محمود ولد سیف الرحمن فارم فریش ،محمد اشرف ولد کرم خان بلوچ اشرف ملک کریم شا پ ، تجمل حسین ولد عمرحیات قصاب کو ہزاروں روپے جرمانہ عائد کرکے نقد وصول کرلیا راشد ولد عبدالحق الرحمن ملک شاپ ، طاہر محمود ولد سیف الرحمن فارم فریش ،محمد اشرف ولد کرم خان اشرف ملک اپ کے دودھ اور کریم کے نمونہ جات حاصل کرکے لیبارٹری کو بھجوادیے یاد رہے کہ ایک روز قبل صفائی کے ناقص انتظامات پر دس دکانداروں کو 30ہزار روپے نقد جرمانہ عائد کرکے وصول کی۔ا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) پاکستانیت کے جذبوں کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے۔ مستحکم پاکستان عالم اسلام کی ضرورت ہے۔ استحکام پاکستان کیلئے دوست اور دشمن کی شناخت ضروری ہے۔پرامن پاکستان کیلئے پاک فوج کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں ۔جنہیں پر محب وطن قوم سلام پیش کرتی ہے ان خیالات کا اظہار خان شوکت علی بلوچ آف ذاکر آباد سابق امیدوار پنجاب اسمبلی نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا قیام پاکستان کے وقت ایک قوم کو ایک ملک کی اور آج ایک ملک کو ایک قوم کی ضرورت ہے۔ وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اندرونی و بیرونی سازشوں سے مقابلہ کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ نا گزیر ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد میں کو ئی ناکامی نہیں ہو نی چاہیے غداروں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ الطاف حسین کی امریکہ سے مدد کی اپیل خلاف ِآئین ہے۔ اچکزئی، اسفند یار ولی اور الطاف کے ملک دشمن بیانات پرحکمرانوں کی خاموشی معنی خیز ہے۔ بھارت افغانستان کو ساتھ ملا کر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے پورا ملک پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج رہا ہے۔ ہمار جینا مرنا پاکستان اور اسلام کیلئے ہے۔ ناموس ارض وطن کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ دھرتی ماں کو گالیاں دینے والے بھارت کے تنخواہ دار ایجنٹ ہیں۔ الطاف حسین عہد حاضر کا شیخ مجیب ہے۔ پاکستان کو گالی دینے والا دراصل اپنی ماں کو گالی دیتا ہے۔ مودی کے یاروں اور پاکستان کے غداروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے ۔ الطاف حسین بھارتی بال ٹھاکرے اورشیخ مجیب الرحمن کا جدید ایڈیشن ہے۔ پاکستان کی عزت ، عظمت ، وحدت ، وقار اور سلامتی کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) ریسکیو 1122 نے ہر لمحہ عوام کی خدمت کی ہے جذبہ خدمت سے سرشارریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسب روایت بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے اور شہریوں پر فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سے پرہیز کریںتا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جا سکیںاور محفوظ معاشرے کے اس مشن کو آگے بڑھانے میںہمارا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر میا ں فراز منیر ماہانہ بریفنگ میں ریسکیو 1122کی بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوںنے بتایا کہ ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کو گذشتہ ماہ میں مجموعی طور پر12146 کالیں موصول ہوئیں، جن میں 775 ایمرجنسی کال،509معلوماتی کالز اور10 ہزار 862 رانگ کالز تھیں،ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیموں نے سات منٹ کے اوسط رسپونس ٹائم کو برقراررکھتے ہوئے ماہ اگست کے دوران775 ایمرجنسیز پر ریسپونڈ کیاجن میں213ٹریفک حادثات، 447میڈیکل،02آگ لگنے کے واقعات،34کرائم ،03 بلڈنگ گرنے اور76مختلف ایمرجنسیزڈیل کی ہیں.اس کے علاوہ ریسکیو 1122 ٹو بہ ٹیک سنگھ نے ٹو ٹل 880 مریضوں کو ڈیل کیا جن میں123 مریضوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور734 مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا گیا۔جبکہ 23مریض موقع پر ہی جاں بحق ہو ئے،اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر بشارت حمید،کنٹرول روم انچارج اخلاق احمد فاروقی اور میڈیاکوارڈینیٹر ملک ابرار بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) ساڑھے 32 کروڑ روپے سے پیرمحل تحصیل کے میٹھے پانی کے میگا پراجیکٹ سمیت کروڑوں روپے سے تعمیر کردہ لائبریری پٹوا رخانہ میں تبدیل چھ کروڑ روپے سے بے نظیر بھٹو پارک کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی ساڑھے 32 کروڑ روپے سے میٹھے پانی کامیگا پراجیکٹ ناقص منصوبہ بندی کے باعث چند گھنٹے پانی مہیاکرنے سے قاصر تفصیل کے مطابق چوہدری اسدالرحمن کی ذاتی کاوش سے ساڑھے 32کروڑ روپے سے پیرمحل تحصیل کے میٹھے پانی کے میگا پراجیکٹ سمیت ساڑھے تین کروڑ روپے سے لائبریری کی تعمیر اور پانچ کروڑ روپے سے بے نظیر بھٹو پارک کی تعمیرکاکام شروع ہوا تینوں میگا پراجیکٹ میں سے ایک بھی منصوبہ تاحال مکمل نہ ہوسکا ایم این اے کی ذاتی کاوش سے ساڑھے 32 کروڑ روپے سے میٹھے پانی کامیگا پراجیکٹ مکمل کرنے کا عندیہ دیا گیا جو بااثر ٹھیکیدار کی طرف سے عام مزدوروں کے ذریعے ناقص پائپ استعمال کیا گیا جو پانی کا تھوڑا سا پریشر بھی برداشت نہیں کرسکتے اور محلہ جات میں جگہ جگہ سے لیک ہوکر پانی کے فوارے پھوٹنے لگتے ہیں جس سے کئی کئی روز دوبارہ پائپ لائن درست کرنا پڑتی ہے ساڑھے 32 کروڑ روپے کا منصوبہ چند گھنٹے پانی دینے سے قاصر ہے ٹھیکیدار کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث ٹربائنوںسے پانی ٹینکی میں جانے کی بجائے براہ راست چھوڑاجاتا ہے جس سے جگہ جگہ سے پائپ لائن پھٹنے کے باعث اپنے آغاز میں ہی ساڑھے 32 کروڑ روپے کا میٹھے پانی کا میگا پراجیکٹ ناقص پلاننگ کا شکارہوگیا تحصیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران پرائیویٹ لوگوںنے پانی کے کنکشن لگائے جس سے مین پائپ لائن میں کٹ لگنے سے پانی لیک ہورہا ہے حالانکہ مین پائپ لائن میں گھریلو استعمال کی کوئی لائن نہ لگائی گئی جبکہ ساڑھے تین کروڑ روپے سے تعمیر کردہ لائبریری مکمل ہونے کے باوجود کتابیں مہیانہ ہونے کے باعث پٹواریوںنے کروڑوں روپے کی لائبریری کو پٹوار خانے میں تبدیل کرلیا ہے اگر لائبریری کے لیے کتابیں مہیانہیں کرنی تو لائبریری کی بلڈنگ کو پیرمحل بار کے حوالے کرکے جوڈیشل کیمپ میں عارضی طور پر تبدیل کیاجاسکتا ہے چھ کروڑ روپے سے بے نظیر بھٹو پارک کی تعمیر کا کام مکمل نہ ہوا ایم این اے چوہدری اسدالرحمن نے 15دن کے اندر کام مکمل کرنے کا حکم دیا تھا جو پانچ ماہ گذرنے کے باوجود پارک عوام کے لیے نہ کھولا جاسکا سماجی فلاحی حلقوںنے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ کروڑوں روپے کے عوامی منصوبہ جات کو عوام کے لیے کھولاجائے اور ناقص منصوبہ بندی کے حامل ذمہ دار ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

Pir Mahal News

Pir Mahal News

Pir Mahal News

Pir Mahal News