وینیزویلا میں مظاہرے، صدر نیکولاس مادورو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
Posted on September 3, 2016 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Venezuela Protest
وینیزویلا (جیوڈیسک) عوام نے دس سال سے بر سر اقتدار سوشلسٹ پارٹی اور صدر نیکولاس مادورو کی انتظامیہ کو ختم کروانے کے لیے مظاہرے شروع کر دئیے ہیں۔
حزب اختلاف کیطرف سے منظم کردہ مظاہرے میں ایک میلین سے زائد افراد نے شر کت کی۔ مظاہرین حکومت سے مستعفی ہونے اور ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ان کا یہ دعویٰ ہے کہ اقتصادی بحران کو ختم کرنے کا واحد حل یہی ہے ۔پر امن مظاہرہ بعد میں جھڑپوں میں بدل گیا۔
بعض نقاب پوش مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس پھینکی۔
حزب اختلاف ڈیموکریٹک اتحاد تحریک نے کہا ہے کہ اشتعال انگیز عناصر کی مداخلت سےمظاہرے کے دوران جھڑپ ہوئی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com