کراچی : چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی، وائس چیئرمین سید شاکر علی نے لیاقت آباد زون میں خصوصی اسپرے مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ صحت مند معا شر ہ ایک کامیا ب قوم کی تشکیل کے لئے لازم جز ہے بلدیہ وسطی کی انتظا میہ عوام کو بلدیا تی سہو لیات کے سا تھ سا تھ بیماریوں سے پا ک صحت مندانہ ماحول کی فراہمی میں ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
اس خصوصی مہم سے مچھروں اور دیگر حشرات الارض کے با عث ڈینگی ،ملیریاو دیگر بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیم کی افزائش کی روک تھام کے لئے خصو صی توجہ دے رہی ہے۔
چیئرمین بلدیہ وسطی نے لیا قت آ با د زون میں اسپرے مہم کا آ غا ز کر تے ہو ئے افسران کو ہدایت دی کہ تمام یو نین کونسلز میں ڈٰینگی ، ملیریا سے بچائو کا اسپرے کیا جا ئے اور خاص طور پر نشیبی علاقوں ،ندی نالوں ،مسا جد ،ہسپتالوں ،اسکولوں اور مارکیٹوں کے اطراف کی آ با دیوں میں خصو صی توجہ دی جا ئے۔
واضع رہے کہ اس اسپرے مہم میںبلدیہ عظمیٰ کراچی 20 گاڑیوں کی مدد سے لیا قت آ با دزون کی تمام یو نین کونسلوںمیں اسپرے کیا گیا ۔اس مو قع پرہیلتھ آفیسر تسلیم بیگ سمیت دیگر افسران بھی مو جو د تھے۔