شیخ رشید کی وارننگ کے بعد انتظامیہ نے کنٹینرز ہٹا دئیے

Road

Road

راولپنڈی (جیوڈیسک) شیخ رشید کی وارننگ کام کر گئی ، انتظامیہ نے لال حویلی جانے والے راستوں سے کنٹینرز ہٹا دئیے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے اگر راستے نہ کھولے گئے تو پھر راستہ ہم خود بنائیں گے۔

شیخ رشید نے دھمکی دی کہ راستے نہ کھولے گئے تو پھر راستہ خود نکالیں گے۔

دوسری جانب لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ شیخ رشید کی بڑھکوں سے کچھ نہیں ہو نے والا ہے ۔ شیخ رشید کی حویلی غیر قانونی اور وہ تجاوزات مافیا کے سربراہ ہیں۔