کراچی: قادیانی فتنہ ایمان کے ساتھ وطن عزیز کا بھی دشمن ہے، عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ایما ن کا حصہ اور ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ، ہمیں تفرقات اور گروہی تقسیمات کو پس پشت ڈال کر قادیانیت کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ، حضور ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے کا جو دعویٰ کرے گا وہ مردود وملعون ہے، قادیانی یورپ میں بیٹھ کر ’’را‘‘ اور دیگر ایجنسیز کو تعاون کرکے وطن عزیز کیخلاف استعمال ہورہے ہیں حکمرانوں کو نوٹس لینا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں معروف عالم دین عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہبر اور مرکزی مبلغ مولانا اللہ وسایا نے مختصر دورے کے بعد رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کے ہمراہ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع ناظم تعلیمات جامعہ بنوریہ شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری ، مولانا غلام رسول ، مولانا عزیز الرحمن عظیمی ودیگر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے اساتذہ طلبہ اور عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھے ۔ مولانا اللہ وسایا نے اپنے خطاب میں کہاکہ قادیانی فتنہ ایمان کے ساتھ وطن عزیز کا بھی دشمن ہے ، عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ایمان کا حصہ اور ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ہمیں اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا، قادیانیوں حضور کی ختم نبوت کے ساتھ اللہ ،رسول اور صحابہ کی توہین کا مرتکب ہیں ان کیخلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کے عقیدے کے تحفظ کیلئے صحابہ کرام نے اپنی جانوں کی قربانی دی ، قادیانی جہاں ختم نبوت کا انکار کرتے ہیں وہی پر وہ اپنے علاوہ تمام لوگوں کو کافر سمجھتے ہیں ،ا س موقع پرجامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اندرونی انتشار اور اختلافات مسلمان کے بدترین صورتحال کا سبب ہے ، وطن عزیز اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا اس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ، اس وقت عالم اسلام کیخلاف بالخصوص وطن عزیز کی مخالف لابیوں اور گروہوں کے ذریعے سے عالمی طور پر سازشیں کی جارہی ہیں جن میں قادیانی لابی پیش پیش دیکھائی دے رہی ہے۔
ماضی میں علماء کرام نے اس عظیم فتنے کی سرکوبی کیلئے لاکھوں قربانیاں دیں اور قادیانیوں کو اسی ستمبر کے مہینے میں دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیاگیا اس وقت لیکر اب تک وہ ہر روز وطن عزیز کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں ، قادیانی یورپ میں بیٹھ کر ’’را‘‘ اور دیگر ایجنسیز کو تعاون کرکے وطن عزیز کیخلاف استعمال ہورہے ہیں اس کا بھی حکمرانوں کو نوٹس لینا چاہیے ، انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کو اسلام دشمن قوتیں مکمل سپورٹ کررہی ہیں ان کی عبادتگاہوں کے سیر سپاٹے کیے جارہے ہیں ،دشمن قوتیں انہیں احمدی مسلمان کے نام سے مکمل سپورٹ کررہی ہیں۔