پاناما لیکس کا معاملہ، ایف بی آر کا چار سو افراد کو نوٹس

Panama Leaks

Panama Leaks

لاہور (جیوڈیسک) پاناما میں بیرون ملک آف شور کمپنیاں اور خفیہ اثاثے بنانے والے پاکستانی خاندانوں کے ارکان کو ایف بی آر نے ٹیکس نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے پندرہ دن کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔

نوٹسز میں ان سے بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنانے کیلئے استعمال مالی وسائل اور ان کے ذرائع آمدن اور ان کمپنیوں میں اور اثاثہ جات میں کی گئی سرمایہ کاری کی مالیت اور اسے پاکستان سے باہر بھجوائے جانے کے بارے میں معلومات طلب کر لی ہیں۔

ذرائع نے بتایا یکم جولائی 2016 سے نافذ العمل قانون کی نئی شق کے تحت ایف بی آر دس سال کے انکم ٹیکس گوشواروں کے بارے میں پوچھ سکتا ہے۔