گجرات کی خبریں 4/9/2016

GPI News

GPI News

گجرات (جی پی آئی) بزم غلامان گھمکول شریف کے زیر اہتمام ماہانہ محفل ذکر کا انعقاد خوش آئند ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں عشاقان رسول حاضر ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار زیب سجادہ آستانہ عالیہ سوہدرہ شریف پیر سید آل احمد شاہ نے گزشتہ روز بزم غلامان گھمکول شریف کے زیر اہتمام ماہنامہ محفل ذکر نعت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کا انعقاد عامر الیکٹرونکس و عامر ہوٹل جی ٹی روڈ گجرات پر کیا گیا۔ جس میں عشاقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پیر سید آل احمد شاہ نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ دینی محافل میں جائیں اور ان میں بھر پور شرکت کریں ۔ اور جو لوگ ان محافل میں شریک ہوتے ہیں وہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرتے ہیں ۔ ناظم بزم غلامان گھمکول شریف چوہدری افتخار ملہی نے کہا کہ پیر سید حبیب اللہ شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ گھمکول شریف کی زیر نگرانی بزم غلامان گھمکول شریف ملک بھر میں گھمکول شریف کے فیض کو عام کر رہی ہے۔ اور ہم بغیر کسی لالچ کے ان محافل کا انعقاد کرتے ہیں۔ مہر عبدالرحمن اور ان کے بھائیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس شاندار محفل کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات و گردو نواح سے آنے والے تمام پیر بھائیوں نے اس محفل میں شرکت کی۔ اور جن کی بہترین میزبانی کا اعزاز مہر عبدالرحمن نے حاصل کیا۔ ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے محفل کیلئے سیکورٹی فراہم کی۔ چوہدری عبدالرحمن آف عامر الیکٹرونکس نے کہا کہ ہر ماہ یہ محفل اسی طرح سجتی رہے گی۔ اور ہم میزبانی کا شرف حاصل کریں گے۔ اس موقع پر پیر سید ذوالفقار شاہ اور پیر سید زین العابدین آف رانیوال سیداں نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر ‘شفیق مہر’ چوہدری عبدالرحمن مہر’ چوہدری افتخار ملہی’ چوہدری اکرم’ فیاض چیمہ’ حاجی انجم رشید کھاریاں’ مرزا تاشفین’ غلام عباس گلیانہ’ راجہ پرویز ‘ چوہدری سمیع مہر’ محمد نواز ‘ چوہدری عبدالرحمن ککرالی’ چوہدری ذکاء سندھو’ چوہدری ساجد سیال’ چوہدری عابد ماہنا’ راجہ خالق’ خلیفہ صالح محمد’ مہر عبدالجبار’ مہر عبدالشکور’ ماہر عامر’ مہر اشفاق’ مہر طارق جاوید’ مہر پرویز’ و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر حاضرین کیلئے لنگر کا بہترین انتظام کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جی ٹی روڈ پر ٹرکوں میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر۔ لاہور سے کھاریاں آنیوالے ٹرک نمبری LES6093 سے مسلح افراد نے بھاری مقدار میں گارمنٹس و دیگر سامان چھین لیا۔ سادھوکی کے علاقہ میں یہ وارداتیں ہو رہی ہیں۔ پولیس ان وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ جس سے نہ صرف تاجر برادری کا نقصان ہو رہا ہے وہیں پر گڈز ٹرانسپورٹ سے متعلقہ افراد کی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) HPCA لالہ موسیٰ کی تنظیم سازی کر دی گئی ۔ ڈاکٹر گلزار احمد سجاد صدر’ ڈاکٹر عمران سینئر نائب صدر’ ڈاکٹر ناظم حسین مرزا جنرل سیکرٹری’ ڈاکٹر طارق بھنڈاری سرپرست اعلیٰ ہونگے۔ گزشتہ روز عزم ریسٹورنٹ لالہ موسیٰ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں HPCA پاکستان کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمود علی واثق’ ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر سید امتیاز حیدر شاہ’ چیف آرگنائزر پی سی اے ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ جنرل سیکرٹری HPCA ضلع گجرات ڈاکٹر شکیل سرور مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر لالہ موسیٰ ‘ گجرات سے نمائندہ ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ جن میں ڈاکٹر غلام عباس صدر ایجوکیشن ونگ ‘ ڈاکٹرناصر چوہدری صدر HPCA ‘ ندیم تبسم بٹ ایگزیکٹو ممبر’ ڈاکٹر زاہد بشیر’ ڈاکٹر رضا اقبال ڈار’ ڈاکٹر عدنان جاوید’ ڈاکٹر خلیق الرحمن’ ڈاکٹر عمران’ ڈاکٹر میر علی دانش’ ڈاکٹر ارشد محمود’ ڈاکٹر سلیم مرزا’ ڈاکٹر شبیر حسین’ ڈاکٹر ناظم حسین مرزا’ ڈاکٹر رضوان’ ڈاکٹر سلیم’ ڈاکٹر حفیظ’ ڈاکٹر فیاض’ ڈاکٹر عمران الحق چغتائی’ ڈاکٹر زاہد محمود’ ڈاکٹر شاہزیب شفق’ ڈاکٹر عمر علی واثق’ و دیگر ممبران شامل تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمود علی واثق نے کہا کہ HPCA ایک سیاسی اور تعلیمی تنظیم ہے جس کے پلیٹ فارم پر تعلیم کے فروغ اور ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کیلئے کام ہو رہا ہے اور ہم اس کو بہتر سے بہتر تر بنائیں گے۔ ڈاکٹر سید امتیاز حیدر شاہ نے کہا کہ HPCA پنجاب کے پلیٹ فارم سے بھر پور انداز میں اقدامات ہو رہے ہیں اور گجرات میں ماہانہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ جن میں ماہر ہومیو پیتھک ڈاکٹرز لیکچر دیا کریں گے۔ ڈاکٹر شکیل سرور نے کہا کہ HPCA کے تمام ممبران کو ممبر شپ کارڈز و سرٹیفیکیٹ جاری کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر گلزار احمد سجاد نے کہا کہ HPCA لالہ موسیٰ کو فعال بنایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں دن رات کام جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی بیرون ملک سے وطن واپس پہنچ گئے۔ گزشتہ روز جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ قاری محمد شعیب’ کی سربراہی میں علمائے کرام نے انکا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ پاکستان میں جو مسائل در پیش ہیں انکا واحد حل اسلام کی تعلیمات پر عملدرآمد کرنا ہے اور ہم بحیثیت پاکستانی اوربحیثیت مسلمان اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ اس وطن کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے اور پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور حسین وڑائچ کی والدہ محترمہ کی وفات پر ممتاز شخصیات نے ان سے اظہارِ تعزیت کیا۔ اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جن میں سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود’ محمد حنیف حیدری’ چوہدری تنویر گوندل’ سید الطاف عباس کاظمی’ راجہ طارق محمود (جذبہ)’ احسان اکرم گھرال’ چوہدری ظہور الٰہی’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ممتاز مذہبی شخصیت سید الطاف عباس کاظمی کی خوشدامن ‘ ڈاکٹر سید فضل عباس کاظمی کی والدہ محترمہ جو کہ گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی تھیں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم چالیسواں انکی رہائشگاہ میں منعقد ہوا۔ جس میں ممتاز عالم دین آغا مبارک علی موسوی نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) قاری عامر رضوان قادری کے والد محترم کے ایصال ثواب کیلئے ختم پاک منعقد ہوا۔ جس میں اہم شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ علمائے کرام نے فلسفہ موت و حیات پر خصوصی خطاب کیا۔ قاری محسن رضا قادری’ قاری ولایت اللہ قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) انسانی حقوق کمیٹی پنجاب کے اور فرینڈز آف سول سو سائٹی کے چیئر مین سید باقر رضوی نے گجرات کی بیوہ کی کروڑوں روپے کی جائیداد جس کے جعلی کاغذات بھی بنو لیے گئے تھے کو ہڑپ کر نے کے واقع پر جس طرح ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اس جعل سازی کے کرداروں کو نہ صرف بے نقاب کیا ہے اور ان پر مقدمات بنوا دئیے ہیں بلکہ بیوہ کو جائیداد بھی واپس مل گئی ہے پر ڈی سی او گجرات کو زبدست الفاظ میں خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات ضلع کے لوگ ڈی سی او گجرات کے تاریخی جذبہ کو پہلے بھی اچھی نظر سے دیکھتے تھے ، انہون نے گجرات کے عوام کو سہولیات بہم پہچانے اور اپنی انتطامیہ کو گجرات کی خدمت کرنے کے لیے جو پابند بنایا ہے اس پر گجرات کے عوام کے دلوں میںایک مقامبنا ہے اور اس واقع سے ان کی عزت مین مزید اجافہ بھی ہوا ہے وہ ایک عوام دوست ڈی سی او ہیں دوسری طرف اے ڈی سی گجرات عرفان علی کاٹھیا بھی شہریوں کو ہر قسم کی سہولیات بہم پہچانے مین سرگرم عمل ہیں گجرات کے عوام ان کو زبردست الفاظ میں کراج تحسین پیش کرتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) گزشتہ روز سید نسیم شاہ کی رہائش گاہ معین الدین پور سیداں میں پنجابی فلم ببلی بدمعاش کی تقریب رونمائی منعقد ہو ئی،تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان فلم انڈسڑی کے مایہ ناز گلوکار اور اداکار عنایت حسین بھٹی مرحوم کے بڑے بھائی تصدق حسین نے بھٹی نے اپنے دست مبار ک سے فیتا کاٹ کر افتتاح کیا ، ڈیرہ سید نسیم شاہ پر مہمانوں اور فلمی اداکاروں کا پھولوں کی پتیوں سے شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی اس موقع پر تصدق حسین بھٹی نے کہا کہ عنایت حسین بھٹی مرحوم ایک بہترین آرٹسٹ ہی نہیں بلکہ وہ ایک اچھے دوست ،بھائی اور اچھے خاوند بھی تھے انہوں نے ایک عرصہ تک پاکستانی فلم انڈسڑی پر راج کیا ،فلمی دنیا مین آج بھی ان کا نام زندہ ہے مجھے یہ بڑی خوشی ہو ئی ہے کہ آج گجرات میں اس فلم کی رونمائی ہو رہی ہے میر اتعلق فلم انڈسڑی سے نہیں ہے لیکن میں عنایت بھٹی کا بھائی ہو ں میں اس فلم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں ، اس موقع پر سید نسیم شاہ جو کہ ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں نے کہا کہ میرے پاس وہ الفاط نہیں ہیں جن سے آپکا شکر ادا کروں میں ااپ کو یقین سے کہتا ہوں کہ یہ فلم کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی ہم پروڈیوسر کے اعتماد پر پوار اترین گے ،یہ فلم چھ ماہ میں مکمل ہو کر ریلیز کر دی جائے گی اس فلم میں ملک کے مقبول ترین فنکار حصہ لے رہے ہیں فلم کے پروڈیوسر بابر بیگ اور شہباز مرزا ہیں اس فلم کی شوٹنگ لاہور آزاد کشمیر،مری ،دوبئی میں ہو گی ،اس فلم میں فیضا بھٹی بطور ببلی بدمعاش کا م کر رہی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) جامعہ گجرات کے زیر اہتمام بی اے بی ایس سی ، ایم اے ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات 2017ء کے لیے پرائیویٹ امیدواروں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی رجسٹرار رجسٹریشن و الحاق جامعہ گجرات محمد نعیم بٹ کے مطابق امتحانات میں شرکت کے خواہشمند امیدوار سنگل فیس کے ساتھ5ستمبرسے31اکتوبر2016ء تک ، دو گنا فیس کے ساتھ یکم نومبر سے 30 نومبر 2016ء تک جبکہ تین گنافیس کے ساتھ یکم دسمبر سے 30 دسمبر 2016ء تک رجسٹریشن فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں ایم اے ایم ایس سی کی تین گنا فیس کے ساتھ آخری تاریخ یکم دسمبر 2016ء سے 31 جنوری 2017ء تک مقرر کی گئی ہے۔ رجسٹریشن کی سنگل فیس مبلغ 2250 روپے ہے۔ رجسٹریشن فارم پنجاب بنک کی مقررکردہ برانچوں سے بلامعاوضہ دستیاب ہونگے۔ علاوہ ازیں یہ فارم جامعہ گجرات کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ ویب سائٹ سے حاصل کردہ فارم کے ساتھ مبلغ 2450 روپے کا بنک ڈرافٹ منسلک کرنا لازم ہے۔ رجسٹریشن فارم کے ہمراہ میٹرک، ایف اے، بی اے یا (مساوی قابلیت) کے سر ٹیفکیٹ، شناختی کارڈ کی مصدقہ فوٹو کاپی اور ایک عدد غیر تصدیق شدہ پاسپورٹ سائزتصویر منسلک کرنا لازم ہے۔ اگر امیدوار نے انٹر کا امتحان گجرات یونیورسٹی کی حدود(صوبہ پنجاب) سے باہر کسی بورڈ سے پاس کیا ہو اور اگر بی اے کا امتحان گجرات یونیورسٹی کے علاوہ کسی اور یونیورسٹی سے پاس کیا ہو تو اس بورڈ یا یونیورسٹی کاNOCمنسلک کرنا لازم ہے۔ رجسٹریشن فارم کی پشت پر مطلوبہ کاغذات کی تفصیل درج ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹرمحمد علی شاہ نے جامعہ گجرات میںنئے قائم ہونے والے فوڈ پوائنٹUOGسنیک بار کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم اور ممبر صوبائی اسمبلی میجر ریٹائرڈمعین نواز وڑائچ کے علاوہ جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات کے ڈین، ڈائریکٹر ، صدور، چیئر پرسن اور انتظامیہ کے سینئر اراکین بھی ان کے ہمراہ موجو دتھے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کہا کہ خوراک کو انسانی زندگی میں بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ انسانی جسم کی صحت مندی کے لیے خوراک کا معیاری ہونا نہایت لازم امر ہے۔ جامعہ گجرات اپنے طلبا و طالبات کو معیاری طعام و نوش کی سہولتیں فراہم کرنے کی بہترین کوششوں کو برئوے کار لا رہی ہے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ طلبا وطالبات کو بہترین سہولیات سے مستفید کرنا جامعہ گجرات کی اوّلین ذمہ داری ہے۔ انہیں بہترین زیور ِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت و کردار کی تعمیر بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ ایک صحت مند جسم ایک صحت مند دماغ کا مالک ہوتاہے۔ ہمارے جسم کوصحت مند رکھنے میں خوراک کو اوّلین اہمیت حاصل ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے جامعہ گجرات نے طلبا و طالبات کی سہولت کے لیے مین کیفے ٹیریا کے علاوہ مختلف مقامات پر فوڈ پوائنٹس بنانے کا عز م کیا ہے تاکہ یہاں پر زیرتعلیم ہزارہا طلبہ کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔