ترقیاتی اسکیموں میں مبینا کرپشن خلاف پی پی سپاف کا دوسرے روز بہی احتجاجی مظاہرہ

Protest

Protest

خیرپور : خیرپور ناتھن شاہ میں 16 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیموں میں مبینا کرپشن خلاف پاکستان پیپلز پارٹی سپاف کی طرف سے دوسرے روز بہی ایم آر ڈی شہید چوک سے ریلی نکال کر نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ تھے جن پر کرپشن خلاف نعرے درج تھے۔اس موقعے پر پارٹی رہنمانظر ببر،الہرکھیو کلوئی ، اختیار کولاچی، ایوب مغیری اور دیگر کا کہنا تھا کہ ایم آر ڈی تحریک کے شہیدوں کے شہر خیرپور ناتھن شاہ میں سندھ حکومت کی طرف سے جاری کردہ 16کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیموں میں کرپشن کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10سال بعد شہر خیرپور ناتھن شاہ میں ترقیاتی اسکیموں کاآغاز ہوا ہے اور اس ترقیاتی اسکیموں میں ٹھیکیدار اور میونسپل انتظامیاں کی ملی بھگت سے ناقص مٹیریل کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سڑکوں کی تعمیر میں ٹھیکیدار حضرات اسداللہ شیخ، اکبر جانوری، نبن جانوری سمیت چیف میونسپل افسر اور میونسپل انجنےئر علی احمد سولنگی نے بڑے پیمانے پر کرپشن کر کہ تمام رکارڈ توڑ دیے ہیں۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نوٹیس لینے کا مطالبہ کیا۔