الطوال (جیوڈیسک) یمن کی سرحد سے متصل سعودی عرب کے علاقے الطوال میں سرحد پار سے داغے گئے ایک راکٹ حملے میں ایک خاتون شہید جب کہ ایک بچہ اور نوجوان زخمی ہو گئے۔
العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق یمن میں مبینہ طور پر باغیوں کی طرف سے پھینکا گیا ایک راکٹ سعودی عرب کے سرحدی علاقے الطوال میں ایک مکان پرآگرا جس کے نتیجے میں مکان میں موجود ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ راکٹ حملے میں ایک بچہ اور ایک دوسرا شخص زخمی ہوئے ہیں۔
راکٹ حملے کے بعد سعودی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے یمن کے سرحدی علاقوں البداح اور شفر عبس پر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں یمنی باغیوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔
سعودی فورسز نے اتحادی طیاروی بمباری کے ذریعے معاونت کےدوران سرحد پار سے یمنی باغیوں کی دراندازی کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔