کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ جوڑنے آئے ہیں تو پھر انہیں ڈیڑھ اینٹ کی مسجد نہیں بنانی چاہیے تھی۔
اگر حکومت نے ایک سے زیادہ ایم کیو ایم بنانی ہے تو خواب پورا کر لیں۔
ایم کیو ایم کے دفاتر توڑے جا سکتے ہیں لیکن مینڈیٹ کو نہیں توڑا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ پختوتوں کا بھی الائنس ہے۔ پاکستان کو صیح معنوں میں قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔ قافلہ نئے عزم کیساتھ دوبارہ آرگنائز ہو گا۔
یہ پریکٹس میچ ہے۔ 2018ء میں کراچی کی ساری نشستوں سے کامیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ محروم اور بیگانے ہو سکتے ہیں لیکن کسی کو بے آبرو کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وفاداریاں تبدیل کرانے والوں کو کہتا ہوں کہ 2018ء کو بھول جاؤ۔ اپنے مرکز سے اگر دور نکل جاؤ گے، خاک ہو جاؤ گے، افسانوں میں ڈھل جاؤ گے۔