میر قاسم کو بنگلادیش کی حکومت کی جانب سے پھانسی کی سزا دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

Funeral Prayer

Funeral Prayer

بدین (عمران عباس) 1971 میں پاکستان کو دو لخت کرنے کے خلاف پاک فوج کا ساتھ دینے کے الزام کے تحت اور پاکستان سے محبت کرنے کے جرم میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء میر قاسم کو بنگلادیش کی حکومت کی جانب سے پھانسی کی سزا دینے کے خلاف جماعت اسلامی ضلع بدین کی جانب سے مسجد اقصیٰ بدین پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری اللہ بچایو ہالیپوٹہ نے کہا کہ بنگلادیش کی حکومت بیگناہ انسانو ں کا خون ناحق کر رہی ہے اور بے گناہ مسلمانوں رہنما ﺅں کا خون بہایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کے میر قاسم کو بیگناہ پھانسی انسانیت کا قتل کرنے کے مترا دف ہے ان کو پاکستان سے وفاداری اور محبت کرنے کی سزا دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسینہ واجد امریکا کی خوشنودی کے لیے مظلوم مسلمانوں کا خون بہا رہی ہے اور بھارت حسینہ حکومت کے ذیعے بنگلادیش کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے ہم پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پورے پاکستان میں احتجاج کیا جائے بنگلادیش میں جاری انسانیت کا قتل عام روکا جائے اور بنگلادیش حکومت سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں اس موقعے پر پیر علی احمد شاہ،فتح خان کھوسہ،عبدالکریم بلیدی،وحید احمد آرائین،مظہر حسین بھوت ودیگر نے خطاب کیا۔۔۔