مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 5/9/2016

Arslan

Arslan

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سنیئر ٹرافی گریڈٹوکرکٹ ٹورنامنٹ میں ارسلان شیر اور شکیل قطب کی عمدہ پرفارمنس، کرکٹ بورڈ کے انڈر سنیئر ٹرافی گریڈٹوکرکٹ ٹورنامنٹ میں ارسلان شیر نے چار میچوں میں 14کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کے ساتھ ڈسٹرکٹ قصور کی طرف سے سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے انڈر سنیئر ٹرافی گریڈٹوکرکٹ ٹورنامنٹ میں ارسلان شیر نے چار میچوں میں 14کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کے ساتھ ڈسٹرکٹ قصور کی طرف سے سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا، جس میں جھنگ کے خلاف پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کی کارگردگی بہترین رہی، جبکہ شکیل قطب نے 13کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کے علاوہ سرگودھا کے خلاف ایک ففٹی بھی سکور کی، ارسلان شیر اور شکیل قطب کا کہنا ہے کہاس عمدہ پرفارمنس کا کریڈٹ ندیم ہارون رشید، عدنان اشرف، حافظ احتشام، غلام مصطفی ، ملک منیر، لطیف انصاری کو جاتا ہے،ارسلان شیر اور شکیل قطب کا مزید کہنا ہے کہ اگر ہمیں قائد اعظم ٹرافی میں حصہ دیا گیا تو اپنی سلیکشن کو درست ثابت کریں گے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) منشیات فروش گرفتار20لیٹر شراب بر آمد، غیر قانونی طور پر مکان کرایہ پر دینے والے دو افراد گرفتار، لاڈو سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والا شخص گرفتار، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد اسلم نے وڈانہ میں چھاپہ ما ر منشیات فروش لیاقت مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20لیٹر دیسی شراب بر آمد کر لی، جبکہ مصطفی آباد میں غیر قانونی طور پر مکان کرایہ پر دینے والے سعید محمداورحاجی انعام الحق کو بھی گرفتار کر لیا، آٹو رکشہ پر لاڈوسپیکر لگانے والے غلام حیدرکو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126