جرمنی (انجم بلوچستانی) گزشتہ دنوں جرمنی میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفارتخانے کی جانب سے مقبوضہ وادی جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر توڑے جانے والے ظلم و ستم اور قتل عام کے خلاف کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کیلئے یوم سیاہ کا انعقاد کیا گیا، جسمیں جرمنی کی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات، طلباء و طالبات و عام افراد نے شرکت کی۔ فنانس سکریٹری ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی AGRS بیگم آر ایس چغتائی؛ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی جر منی مجاہد حسین شاہ و منظورحسین اعوان ؛ سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) آصف محمود شاہ؛سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک جرمنی اور صدرمجلس شوریٰ MQI برلن خضرحیات تارڑ؛ پاک محمد مسجد اور بعد میں MQI برلن کے صدر صدیق اکبر؛ جرمن پاکستان فورم DPF کے سربراہ برلن ریجن وزیر حسین ملک اور جنرل سکریٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن محمد ارشاد شرکاء میں شامل تھے۔