ترکی (جیوڈیسک) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے نائب سربراہ جان میک لاگھلن نے کہا ہے کہ تحفظ توانائی کے موضوع پر ترکی نے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں۔
میک لاگھلن نے اناطولیہ ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ترکی نیٹو سے تعلقات کو فروغ دینے سمیت دوسری جانب رو س سے توانائی کے شعبے میں بہتر تعلقات قائم کر رہا ہے۔
نائب سربراہ نے کہا کہ حالیہ دور میں صدر ایردوان سے روس سے تعلقات بحال کرنے میں پہل کی جس کے ساتھ ساتھ اس کے ایران سے تعلقات بھی بہتر ہو رہے ہیں جو کہ ترکی کےحق میں ہوگا۔ ترکی اور روس تجارتی شراکت دار ہیں جو کہ تحفظ توانائی کے لحاظ سے بھی اہم ہے۔ دوسری جانب آذربائیجان اور ترکی بھی قریبی ممالک ہیں جس سے بھی دنیا کو کافی امیدیں وابستہ ہیں۔
شام میں داعش کے خلاف ترک آپریشن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ترکی ،شام میں جو کر رہا ہے وہ ٹھیک ہے کیونکہ اپنی سرحدوں کا تحفظ اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ محفوظ سرحدوں کا قیام علاقائی امن کےلیے نا گزیر ہوتا ہے۔