روس (جیوڈیسک) روس کی توانائی کی کمپنی گیس پروم نے اعلان کیا ہے کہ ترک گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے دئیے گئے لائسنسوں کی تجدید کے موضوع پر مذاکرات جاری ہیں۔
گیس پروم کیطرف سے جاری تحریری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ترک گیس منصوبے کے دائرہ کار میں روس سے ترکی تک زیر سمندر ایک پائپ لائن بچھائی جائے گی۔
گیس پروم کے ایک اعلیٰ افسر الیکسے میلر نے بتایا ہے کہ ترک گیس پائپ لائن کی تیاری کے لیے پہلے سے دئیے جانے لائسنس کی تجدید کا موضوع زیر بحث ہے ۔ ترکی ترک گیس منصوبے کیساتھ ترکی اور یونان کے سرحد سے یورپ تک قدرتی گیس پہنچانے کا متبادل پیش کر رہا ہے۔