ملکہ کی خبریں 6/9/2016

Mohammad Affan Zahid and Abdul Manan

Mohammad Affan Zahid and Abdul Manan

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) نواحی موضع ملکہ میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ۔دو نامعلوم ڈاکو گھر کی دیواریں پھلانگ کر گھر گھس آئے ،خواتین اور بچوں کو یرغمال بنا کر نقدی 225000 ۔زیورات اور موبائل لے گئے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ گلیانہ کے ملحقہ قصبہ ملکہ میں گزشتہ شام ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ہوئی جس میں دو ڈاکووں نے دوران بارش گھر کی دیواریں پھلانگ کر اند داخل ہو گئے اور اسلحہ کے زور پر گھر میں بوڑھی عورت سمیت تمام خواتین اور بچوں کو یرغمال بنا لیا ۔اور انہیں اسلحہ کے زور پر دو لاکھ پچیس ہزار روپے نقد ،زیورات میں دو انگوٹھیاں اور تین موبائل لے گئے ۔جس کی فوری اطلاح تھانہ گلیانہ کو دی گئی ۔ایس ایچ او گلیانہ ارشد گوندل نے فنگر حاصل کر کے متعلقہ محکمہ کو ارسال کر دئیے ہیں اور ایف آئی آر نمبر 301 درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) ملک افتخار احمد اعوان آج ریٹار ہو جائیں گے ۔تفصیل کے مطابق حلقہ این اے 107 کی معروف سماجی شخصیت ماسٹر ملک افتخار احمد آج محکمہ تعلیم میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا کر ریٹار ہو جائیں گے ۔ماسٹر افتخار احمد اعوان کی طر ف سے ظہرانہ کا باقاعدہ اہتمام کیا گیا ہے ،جس میں مقامی سیاسی قیادت کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران کی شرکت بھی ہو گی۔۔