کراچی (جیوڈیسک) صرف ایک روز کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں 421 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 39 ہزار 699 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔ 6 ستمبر کو مارکیٹ میں 387 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جس میں سے 195 کی مالیت میں اضافہ، 169 میں کمی جبکہ 23 کمپنیوں کے شیئرز کی مالیت میں کوئی ردوبدل نہیں دیکھا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں مجوعی طور پر 14 ارب روپے مالیت کے حصص کا کاروبار ہوا۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال میں بہتری کے باعث سرمایا کار اسٹاک مارکیٹ میں جم کر خریداری کر رہے ہیں۔