لاہور : مدرسہ فیض العلوم چنیوٹ کے مہتمم صاحبزادہ مولانا فیض نذیر نے کہا ہے کہ انسان کا ظاہری وجود جو روح کے بغیر مٹی کا بت ہے او را سکی کوئی قدرو قیمت نہیں ہے اصل انسان روح ہے جسکی وجہ سے انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ ملاہے جب اللہ تعالی نے انسان کا بت بنا لیا تو اس وقت فرشتوں کو سجدہ کرنیکا حکم نہیں دیا بلکہ کہا کہ جب میں اس میں پھونک دونگاتب تمام ملائکہ اسکے سامنے سجدہ کرنا ہو گا تو انسان کی اصل حقیقت روح ہے جسکی وجہ انسان کوتمام مخلوق پر اشرف المخلوقات کا درجہ ملا ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جا مع مسجد گلزا رمدینہ جھنگ روڈمیں”محفل حمدونعت”سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرختم نبوت ایجوکیشن سنٹر برمنگھم کے وا ئس چیئر مین صاحبزا دہ محمودالحسن نعمانی عالمی شہرت یافتہ نعت خواںحافظ محمدابوبکرمدنی آف کراچی،پاکستان علماء کونسل کے ضلعی نائب صدرمولانا محمدا کبرعلی،ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن حافظ سیف ا للہ خالدچشتی،صاحبزادہ محمدعامرنعمانی آف برطانیہ ،نعت خواںحافظ طاہر بلال چشتی،صدار تی ا یوارڈیافتہ شمس القرآن قاری زکریاخالدآف جھنگ اور دیگرنے بھی خطاب کیا تھا۔