پائی خیل (نامہ نگار) جماعت اہلسنت حنفی بریلوی سٹی پائی خیل کے ناظم نشرواشاعت و معروف مذہبی راہنما حافظ کریم اللہ چشتی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین اِسلام کی بنیاد، ہمارے ایمان کی روح اور مسلمانوں کی ایک بنیادی پہچان ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کا مطلب ہے حضرت سیدنا محمدرسول اللہ ۖاللہ کے آخری نبی اورآخری رسول ہیں ۔ جوشخص آپۖکے زمانے میں یاآپۖکے بعدکسی کونبوت ملنامانے یاجائزجانے کافراورمرتدہے ۔کیونکہ اپۖکی تشریف آوری کے بعدنبوت ورسالت کے دروازے بندکردیے گئے ہیں ۔جوسلسلہ حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہواتھاوہ آپۖکی ذات اقدس پرختم ہو گیا۔
اب قیامت تک کوئی نبی،رسول،کوئی شریعت اورکوئی کتا ب نازل نہ ہوگی ۔اگرکوئی شخص حضورۖکے بعدنبوت کادعویٰ کرے وہ جھوٹا،کذاب،دجال اورکافرہے ۔اہل اسلام کے نزدیک تمام حسنات سے بڑھ کرنیکی ذکرمصطفی اورتحفظ ناموس مصطفیۖہے ۔ہرمسلمان اپنے پیارے نبی سیدنامحمدرسول اللہۖ کی اطاعت کرتاہے آپۖپردرودوسلام کاتحفہ بھیجتاہے ۔دیگرافعال ِشرعیہ پرعمل کرکے محبت رسول کریمۖکامظاہرہ کرتا ہے۔
حضورۖ کی ناموس ِ رسالت اورآپۖکی ناموس عظمت ِ ختم نبوت کاتحفظ ہم سب کااوّلین فرض ہے ۔کیونکہ نبی کریمۖکے بعدبہت سے کذابوں نے نبوت کے دعوے کئے جن میں مسلیمہ کذا ب اوردیگرشامل تھے ۔امیرالمومنین سیدناحضرت ابوبکرصدیق نے ان کے خلاف جنگ کی اوراسے واصل جہنم کیا۔اس جنگ میں سینکڑوں حفاظ کرام نے جامِ شہادت نوش کیا۔عقیدہ ختم نبوت کی حقانیت پر100سے زائد آیت قرآن مجیداور200سے زائداحادیث مبارکہ دلالت کرتی ہیں ۔آپ سب سے گزارش ہے کہ آپ ختم نبوت کاکام کیجیے چاہے آپ زندگی کے کسی شعبے میں بھی ہوں اس میں رہتے ہوئے اپنی صلاحیتوںکوکوتحفظ ختمِ نبوت کے لئے صرف کیجئے۔اورقادیانیوں کی تمام مصنوعات کابائیکاٹ کریں۔