تلہار (نمائندہ) چند روز قبل تلہار کے قریب گاؤں زبیر ملاح میں پیئسوں کی لین دین پر قتل ہونے والا وریام ماچھی کی ماں مسمات عقیلان مقتول کی زوجہ فرزانہ ،ذلفت ، بھائی عبداللہ ،عرس سمیت ماچھی برادری کے لوگوں نے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف تلہار تھانے کے آگے احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا۔
بعد میں بدین بس اسٹاپ پر احتجاجی مظاہرا کر کے حیدرآباد بدین مین روڈ بند کر دیا جس سے آمدرفت معطل ہو گئی مظاہرین نے صحافیوں کو بتایہ کہ پولیس ملزمان اعجاز اور شہزاد ملاح کو گرفتار نہیں کر رہی ہم انصاف کے حصول کے لیے نکلے ہیں۔
اگر ملزمان گرفتار نہ ہوئے تواحتجاج کا دائرہ بڑہا دیا جائے گا اس موقع پر مقتول کی ماں اپنی ساتھ پیٹرول کی بوتل سے خود سوزی کی کوشش کی ان دوران دیگر لوگوں نے ان سے بوتل چھین لی بعد میں تلہار پولیس نے مقتول کے لواحقین کو ملزم جلد گرفتارکرنے کی یقین دیہانی کرا کے احتجاج ختم کرایا۔