ٹیکسلا (سردار منیر اختر) بڑی بڑی باتیں کرنے والوں کو 26 ستمبر کو معلوم ہو جائے گا کہ ٹیکسلا پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ ہے، ضمنی انتخابات حلقہ پی پی 7 عمار صدیق خان بھاری اکثریت سے جیتیں گئے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق امیدوار وارڈ نمبر 13 ملک اسد امیر نے پرنٹ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں جو عرصہ آٹھ سال سے ٹیکسلا چوک کو نہیں ٹھیک کر سکے وہ ووٹ کے حقدار کیسے بن سکتے ہیں۔
ملک اسد امیر کے متحرک ہوتے ہی ٹیکسلا شہر اور یونین کونسل گھیلا خورد کے ہزاروں جوشیلے نوجوان سڑکوں پر امڈ آئے،الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پرانہوں نے کہا کہ میری طرف سے اور ٹیکسلا کے محب وطن شہریوں کی طرف سے 6ستمبر کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،اور ان کے لیے خصوصی دعا کی گئی،اس موقع پر امیدوار برائے پی پی 7عمار صدیق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرئے والد مرحوم کی علاقے کے لیے خدمات سب کے سامنے ہیں،انشاء اللہ 26 ستمبر کو کامیابی آپ بھائیوں کے نصیب میں لکھ دی گئی ہے۔
میں کامیاب ہو کر پہلے سے بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر اس علاقے کی خدمت کروں گا،اس موقع پر ایک ریلی کا انقعاد کیا گیا سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ نے پورئے ٹیکسلا کا دورہ کیا اور نعرئے لگائے،لوگوں کا جوش و خروش دیکھ کر ہمارئے مخالفین کی نیندیں تو پہلے کی اڑی تھیں اب اور اڑ گئی ہیں،میں عوام علاقہ کی خدمت کے کیے چوبییس گھنٹے میرئے دروازے کھلے ہیں۔