کراچی : ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے یوم دفاع پاکستان کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگیں جیتنے کے لئے صرف اسلحہ کافی نہیں ہوتا بلکہ جذبہ جہاد،قوت ایمانی اور قوم کا باہمی اتھاد نہایت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج میں وہ تمام صلاحتیں موجود ہے جو کسی بھی دشمن کو شکست دینے کے کافی ہے۔
ریحان ہاشمی نے کہا کہ اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے وہ ضلع وسطی میں شعبہ تعلیم،شعبہء باغات اور شبعہ اطلاعات کی مشترکہ کوششوں سے منعقد کئے جانے والی یوم دفاع کی رنگا رنگ اور پر وقار تقریب میں حاضرین سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی،ڈپٹی کمشنر سینٹرل کیپٹن (ر) فریدالدین مصطفی، میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو،بریگیڈیر (ر) راشد خان، ADC سینٹرل سید شجاعت حسین ،محکمہ تعلیم بلدیہ وسطی کے افسران و اساتزہ ،معززین شہر اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ جنگ ستمبر ١٩٦٥ء میں افواج پاکستان نے اپنے سے تین گناہ بڑے دشمن پر فتح اس لئے حاصل کی کہ افواج پاکستان اور پوری قوم متحد تھی۔
جبکہ جوش جہاد اور جزبہ ایمانی دلوں میں موجزن تھا اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ حیدر کرار کے نقش قدم پر چلنے والے نشان حیدرحاصل کرتے ہیں شاکر علی اس موقع پر اسلام کو پھیلانے اور بچانے پاکستان کو بنانے اور بچانے میں شہید ہونے والے تمام شہداء کو سلام پیش کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل کیپٹن (ر) فرید الدین نے کہا کہ نئی نسل کو اپنی تاریخ سے باخبر رکھنے کے لئے قومی دنوں پر تقاریب کا نعقاد بہت ضروری ہے آج ہمیں دشمنان اسلام اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اسی جذبہ جہاد کی ضرورت ہے جسکا مظاہرہ قوم نے ١٩٦٥ء کے دوران کیا تھا قبل ازیں تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور قومی ترانے سے کیا گیا۔
ضلع وسطی کے چاروں زونز کے منتخب اسکولوں کے طلباء و طالبات نے جذبہ جہاد اور دفاع پاکستان کے موضوع پر ٹیبلوز ،تقاریر اور ملی نغمے سنا کر حاضرین کے دل موہ لئے جن کی آنکھیں شدت جذبات سے اشک بار ہوگئیںتقریب کے آخر میں طلباء طالبات کو بہترین پرفارمنس پر انعامات اور تقریب کے کامیاب انعقاد پر ضلع وسطی کے افسران و کارکنان کو چیئرمین بلدیہ وسطی نے شیلڈ و اسناد سے نوازا واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کی سیاسی قیادت نے اپنے منصب سنبھالنے کے بعد جہاں عوام کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کر رہے ہیں وہیں عوام کو تفریحی مواقع بھی فراہم کر رہے ہیں۔۔