گجرات (جی پی آئی) سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی گذشتہ روز تعزیت کے لئے صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور حسین وڑائچ کی رائش گاہ پر گئے اور ان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اورگہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ان کے ہمراہ سید حسن محمود شاہ گجراتی بھی تھے۔اس موقع پر سید الطاف عباس کاظمی بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) DPO گجرات سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر سانحہ معین الدین پور سیداں کے تناظر میں اسلحہ اور منشیات کے گڑھ معین الدین پور سیداں میں سر چ آپریشن، بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمد ۔ضلع بھر میں اسلحہ کلچر اور منشیات فروشی کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔چار ملزمان گرفتار کئے گئے جن سے ۔ رائفل 44بور 7عدد،پسٹل30بور 11عدد،پمپ ایکشن 2عدد،سنگل بیرل +ڈبل بیرل 8عدد،رائفل 222بور 1عدد،رائفل 7MM ۔1عدد۔رائفل کلاشنکوف2عدد ،رائفل 8MM۔1عدد،رائفل 223بور 1عدد،ریپیٹر 1عدد برآمد کئے گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) پاکستان علماء و مشائخ کونسل کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ 7ستمبر 1974ء پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے یہ وہ دن ہے جب قادیانیوں کو وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں قومی اسمبلی نے ایک قرار داد کے ذریعے غیر مسلم اقلیت قرار دیا ، یوں 1952ء میں شروع ہونے والی تحریک 1974ء میں پایہ تکمیل کو پہنچی اور اس تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں علماء اہلسنت اور بالخصوص صاحبزادہ سید محمود شاہ گجراتی رحمتہ اللہ علیہ کا بہت بڑا کردار ہے جنہوںنے طبی وجوہات کی بناء پر ضمانت منظور ہونے کے باوجود اپنے مطالبات منظور ہونے تک جیل سے رہا ہونے سے انکار کر دیا اور 7ستمبر 1974کو قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوا کر سیالکوٹ جیل سے رہا ہوئے ، صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی نے مزید کہا کہ قادیانی اس وقت پوری دنیا میں مسلمان بن کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں لہٰذا مسلمانوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ قادیانیوں کی ان ناپاک حرکتوں کو بے نقاب کریں اور اسلام کا اصل اور پر امن چہرہ لوگوں کے سامنے واضح کریں ، صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی نے مزید کہا کہ پاکستان ایک اسلامی مملکت ہے اس میں تمام مذاہب کو مذہبی آزادی حاصل ہے ، لیکن آئین اور قانون کی روسے قادیانی مسلمان کہلوا کر ایسا نہیں کر سکتے انہوںنے کہا کہ جس طرح مسلمان حضرت موسیٰ علیہ سلام اور حضرت عیسیٰ علیہ سلام کو نبی ماننے کے باوجود یہودی یا عیسائی نہیں کہلوا سکتے اسی طرح قادیانی حضرت محمد مصطفی ۖ کو نبی ماننے کے باوجود مسلمان نہیں کہلوا سکتے اس لئے کہ وہ آپ ۖ کی ختم نبوت کے منکر ہیں ۔ صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کے استحکام کیلئے نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عضب کو کامیاب بنانا بہت ضروری اور لازم ہے جبکہ قادیانی اور پاکستان مخالف لوگ ایسا نہیں چاہتے اور اس وقت اسرائیل اور بھارت کے ساتھ ملکر یہ لوگ ملکی استحکام کے خلاف کام کر رہے ہیں کیونکہ یہ لوگ جانتے ہیں کہ پاکستان ہی صحیح معنوں میں اسلام کا قلعہ ہے ، اس موقع پر کسان بورڈ پاکستان کے صدر چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ اور سول سوسائٹی ضلع گجرات اور انسانی حقوق کمیٹی پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید باقر رضوی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی راہنما عبدالرزاق سلیمی اور صاحبزادہ سید حسن محمود شاہ گجراتی بھی موجود تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود کیساتھ سرگودھا روڈ پر ریلوے پھاٹک کے علاقہ کا دورہ کیا اور ریلوے لائنو ں کے ساتھ زیر تعمیر دیوار کے منصوبے کا معائنہ کیا، ڈی او بلڈنگز محمد شریف اور ٹی ایم او خرم محمود بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور حاجی ناصر محمود سرگودھا روڈ پہنچے جہاں اہل علاقہ نے انہیں منصوبے کیوجہ سے اپنے تحفظات اور مطالبات سے آگاہ کیا۔ معززین علاقہ نے ڈی سی او کو بتایا کہ ریلوے لائن کے اطراف دیوار کی تعمیر کی وجہ سے انکے ایک جانب سے دوسری جانب جانا مشکل ہو گیا ہے ۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دیوار کے ساتھ اتنی جگہ رکھی جائے جہاں راستہ اور سیوریج نالہ تعمیر کیا جاسکے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے لائن کے ساتھ دیوار کی تعمیر کا فیصلہ حکومت نے حادثات کی روک تھام کیلئے کیا ہے۔ انہوںنے معززین کو یقین دلایا کہ اہل علاقہ کی آمد و رفت کیلئے پیڈیسٹرین پل بنایا جائے گا جبکہ دیوار کے ساتھ راستے اور سیوریج نالے کے لئے جگہ چھوڑنے کیلئے ریلویز ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا جائے گا۔سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود نے کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ دیوار کی تعمیر کی وجہ سے اہل علاقہ کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہے اور انکے حل کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیںگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) کھوکھر غربی روڈ پر واپڈا کی انتہائی نیچی ہائی وولٹیج تاروں کیوجہ کسی بھی حادثہ کی روک تھام کیلئے متبادل راستہ فراہم کر دیا گیا ہے، متبادل روڈ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے روڈ ڈیپارٹمنٹ اسے مزید چوڑا کرے ، یہ ہدایات ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایکسئین واپڈا/گیپکو محمد نسیم، ڈی او روڈز محمد شریف کے ہمراہ موقع کے معائنہ کے موقع پر جاری کیں۔ڈی سی او کو بریفنگ دیتے ہوئے ایکسئین گیپکو محمد نسیم نے بتایا کہ نالہ بھمبر کے بند پر تعمیر شدہ سڑک سے واپڈا کی 2لاکھ20ہزار کے وی اے ٹرانسمیشن لائن کی اونچائی محض پانچ سے ساڑھے 5میٹر ہے جو کہ اسٹینڈرڈ سائز سے نیچی ہے جبکہ ان تاروں کو اونچا کرنا بھی ممکن نہیں اور اسکے باعث کو ئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔ ڈی سی او نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ وہ معاملہ کو اعلی حکام کے نوٹس میںلائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی حکومت نے عوام کے جان و مال کی تحفظ کیلئے سڑک کے ساتھ متبادل راستہ تعمیر کر دیا ہے جبکہ تاروں کے انتہائی نیچے سے ٹریفک کی روک تھام کیلئے بیئرئر بھی لگائے جارہے ہیں۔ انہوںنے ڈی او روڈ ز کو ہدایت کی کہ متبادل راستہ کو مزید چوڑا کیا جائے تاکہ چھوٹی گاڑیاں باآسانی اور محفوظ طریقے سے گذر سکیں ۔ انہوںنے ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت کی کہ بھاری ٹریفک کو کھوکھر غربی روڈ کی طرف نہ آنے دیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) پاکستانی قوم ملک کے دفاع اور استحکام کیلئے تن من دھن کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ جس طرح ستمبر 1965ء میں پاکستانی قوم نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ وہ ناقابل تسخیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری نے 6 ستمبر کے سلسلہ میں دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں منعقدہ تقریبا ت کے دوران کیا۔ جن کا انعقاد دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس سیکنڈری سکول اور پری سکول کی طرف سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ننھے منھے بچے جس طرح اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے اور ہم ان بچوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے آج اس شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ شہزاد شفیق نے کہا کہ جس طرح 6 ستمبر 1965ء میں پاکستانی قوم نے متحد ہو کر اس بات کا اظہار کیا کہ وہ متحد ہیں ۔اور وہ کسی بھی طاقت سے لڑ سکتے ہیں۔ آج پھر اسی جذبے اور جدوجہد کی ضرورت ہے۔ کیونکہ پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم ایک متحد قوم بنیں اور دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ۔ وائس پرنسپل مسز شہزاد شفیق نے کہا کہ آج جن مشکل حالات سے پاکستان گزر رہا ہے وہ ہمیں دوبارہ ایک قوم بننے کا درس دے رہے ہیں۔ حافظ محمد طاہر نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز نے ہمیشہ اپنے بچوں میں شعور بیداری کیلے کوشاں رہتا ہے تاکہ پاکستان کے بارے میں قومی یکجہتی پیدا ہو سکے۔ اس موقع پر بچوں نے ٹیبلو’ ملی نغمات اور تقاریر کیں جن میں یوم دفاع کے بارے میں شعور کو اجاگر کیا گیا۔ بعد ازاں بچوں کے بنائے ہوئے مختلف پراجیکٹ کا معائنہ کیا گیا۔ جن میں بچوں نے یوم دفاع کے حوالے سے چارٹ بنائے تھے۔ اس موقع پر ملکی ترقی اور استحکام کیلئے دعائیں کی گئیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) دی ایگزا سکول گجرات میں یوم دفاع کے حوالہ سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے مختلف خاکے’ ملی نغمات پیش کئے۔ بچوں نے مارچ پاس کیا۔ حاضرین نے بچوں کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔ اس موقع پر بچوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ممتاز مذہبی شخصیت چوہدری منظور وڑائچ کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ اہم شخصیات نے چوہدری منظور وڑائچ کی رہائشگا ہ پر جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور انکی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ تعزیت کرنے والوں میں نوابزادہ مظہر علی خاں’ نوابزادہ طاہر الملک’ چوہدری تنویر گوندل’ و دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کی سربراہی میں 6 ستمبر کے حوالہ سے ظہور الٰہی اسٹیڈیم گجرات میں عظیم الشان کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان آرمی اور پنجاب پولیس کے درمیان زبردست مقابلہ جات ہوئے۔ اس تقریب کے مہمانان گرامی میں ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ’ MPA میجر معین نواز ‘ نوابزادہ طاہر الملک’ چیئرمین زکوٰہ کمیٹی چوہدری تنویر گوندل’ پاکستان تحریک انصاف کے ممتاز راہنما چوہدری محمد افضل گوندل’ چوہدری خرم’ ADCG عرفان کاٹھیا’ حاجی ناصر محمود’ خرم ترہنگی’ DOC اسلم گوندل’ چوہدری ظہور الٰہی’ و دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ DSO ندیم بٹ کی سربراہی میں شاندار انتظامات کئے گئے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے کبڈی میچ کو دیکھا اور شائقین نے دل کھول کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں دن رات کام ہو رہا ہے’ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ اور انکی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ حاجی ناصر محمود نے ندیم بٹ اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔ الحاج محمد افضل گوندل نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ہم ہمیشہ تیار ہیں جہاں کہیں بھی ہمیں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھلایا جاتا ہے ہم جاتے ہیں۔ بچوں میں کھیلوں کے بارے میں شعور اور دلچسپی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر ونر ٹیم کو 30 ہزار روپے اور رنر اپ ٹیم کو 20 ہزار روپے کیش پرائز دئیے گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) 6 ستمبر کے موقع پر گجرات لائنز کلب ‘ گجرات ایڈن لائنز کلب اور گجرات بارہ دری لائنز کلب کے ممبران نے لادیاں میں ہونیوالی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اور شہدائے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد کی قیادت زونل چیئر پرسن انتظار رفیق اور احسن متین ملک نے کی۔ اس موقع پر لائنز ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں شیخ عمر نوخیز’ ملک محمد شاہد’ ملک زاہد’ عامر راٹھور’ مرزا قیصر’ رضوان حان’ حاجی اظہر’ شہباز انصاری’ محمد رفیق’ محمد منظور ‘ عبداللہ ‘ مصطفی سلطان’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ لائن عمر و دیگر موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے علی الصبح مختلف سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیا، انہوںنے ناقص کارکردگی پر ایک سکول کی ہیڈ ٹیچر کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی، جبکہ ایک ہیڈ ماسٹر کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے سکول کونسلز کے نمائندوں سے سکولوں کی کارکردگی اور مریضوں سے ہسپتالوں میں فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا،اس موقع پر ڈی ایم او وقار خان، ای ڈی اوز طاہر کاشف، ڈاکٹر الطاف، ڈاکٹر محمد علی مفتی و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ سرکاری سکولوں کی اچانک چیکنگ کے لئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سب سے پہلے گرلز پرائمری سکول بولے پہنچے اور طلبہ و اساتذہ کی حاضری چیک کی اور سکول کونسل کی بابت دریافت کیا تاہم ہیڈ ٹیچر تسلی بخش جوابات نہ دے سکی جس پر ڈی سی او نے اسے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بیو والی کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے صفائی کی صورتحال اور دیگر انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ تمام انتظامات فوری بہتر بنائے جائیں۔ بعدازاں انہوںنے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ٹانڈہ کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ مذکورہ سکول تاریخی ادارہ ہے جسے مزید خوبصورت بنایا جائے، کوالٹی ایجوکیشن پر توجہ دی جائے ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیو والی ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سوک کلاں، گورنمنٹ اسلامیہ پرائمری سکول جلالپور جٹاں، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول براج، گورنمنٹ گرلزو بوائز ہائی سکول لکھنوال، گورنمنٹ گرلز ہائی و ایلمنٹری سکول بھاگوال کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے طلبہ و اساتذہ کی حاضری چیک کی اور تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور بہتر کارکردگی پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی ہیڈ کی کارکردگی کو سراہا اور مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوںنے ہدایت کی کہ سائنس لیب، کمپوٹر لیب اور لائبریری سے مسفید ہونے کیلئے طلبہ و طالبات کو بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ سکول کونسلز کو فعال بنایا جائے ان میں متحرک افراد کو شامل کیا جائے نیز فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائے جس کا باقاعدہ آڈٹ بھی کیا جائے گا۔ انہوںنے ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ کسی بھی سرکاری سکول میں شادی بیا ہ یا کوئی بھی پرائیویٹ تقریب منعقد نہ ہونے دی جائے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بنیادی مراکز صحت بھراج کے دورہ کے موقع پر میڈیکل سٹور کی چیکنگ کی، مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات بارے دریافت کیا اور بہتر کارکردگی پر میڈیکل آفیسر کو شاباش دی۔ بنیادی مراکز صحت لکھنوال کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے ہدایت کی کہ سی سی بی کے ذریعے خریدے جانیوالے تمام طبی آلات کی دستیابی یقینی بنائی جائے ای ڈی او ہیلتھ اسکی باقاعدہ چیکنگ بھی کریں ۔بنیادی مراکز صحت ٹانڈہ ، میٹرنٹی ہسپتال ٹانڈہ کے دورہ کے موقع پر بھی انہوںنے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے دونوں اداروں کو ماڈل بنایا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے گجرات عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات کے مطابق عیدالضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی الائشیں بروقت اٹھانے کے لئے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، ٹی ایم اے گجرات کو اضافی مشینری بھی فراہم کی جائے گی جبکہ صفائی کے تمام عمل کی نگرانی کیلئے افسران خود فیلڈ میں رہیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے ٹی ایم اے گجرات کے سینٹی انسپکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ٹی ایم او خرم محمود بھی انکے ہمراہ تھے۔ ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ٹی ایم اے گجرات کے پاس 17ٹریکٹر ٹرالی، 5ڈمپر، 6سوزوکی اور تین ڈمپر ہیں جبکہ عیدالضحیٰ کے موقع پر گلی محلوں سے الائشیں اٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹس تک لانے کیلئے 24موٹر سائیکل لوڈر رکشے ، مزید پانچ ٹریکٹر ٹرالیا ں اور پانچ ڈمپر بھی فراہم کئے جائیں گے۔ انہوںنے عیدالضحیٰ کے تینوں دن تمام سینٹری انسپکٹرز اور دیگر افسران خود بھی فیلڈ میں نکلیں گے اور صفائی کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور قربانی کے جانوروں کی الائشیں بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے شہری بھی ٹی ایم اے سے تعاون کریں، قربانی کے جانوروں کی الائشیں سیوریج نالوں میں پھینکنے سے گریز کیا جائے اور نہ ہی جابحا سڑکوں اور گلیوں میں پھینکی جائیں بلکہ انہیں شاپر بیگ میں ڈال کر ٹی ایم اے کے عملہ کے حوالے کیا جائے یا انہیں ڈمپنگ پوائنٹس پر پھینک دیا جائے۔ اس سے قبل ٹی ایم او خرم محمود نے اے ڈی سی کو بریفنگ دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام یوم دفاع کے حوالے سے ظہور الہی اسٹیڈیم میں منعقدہ کبڈ ی میچ میں پنجاب پولیس کی ٹیم نے پاک آرمی کی ٹیم کو شکست دے دی ہے۔ مہمانان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ایم پی اے میجر (ر) معین نواز، حاجی ناصر محمود، نوابزادہ طاہرالملک، چوہدری رضا علی وڑائچ، تنویر گوندل، چوہدری ظہور الہی ڈی ایس او نڈیم بٹ نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ کبڈی میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا اور شائقین سے بھرپور داد وصول کی تاہم میچ کے اختتام پر پنجاب پولیس کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ جیتنے والی ٹیم کو 30ہزا ر روپے اور ٹرافی جبکہ رنر اپ کو 20ہزار روپے اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عیدالضحیٰ پر کالعدم ، زیر مشاہد ہ اور فرقہ وارانہ منافر ت پھیلانے میںملوث تنظیموں کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا، یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور دیگر حساس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا گیا کہ ضلع بھر سے مختلف تنظیموں اور مدارس کی طرف سے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت کیلئے مجموعی طور 99درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کی نہایت باریک بینی سے سکروٹنی کی جائے گی ، تمام ممبران اس حوالے سے اپنی رپورٹس پیش کریں گے جنکی روشنی میں ہفتے کے روز تک ان درخواستوں پر اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ کرکے فہرستیں آویزاں کر دی جائیں گی۔ انہوںنے شہریوں سے کہا کہ وہ بھی قربانی کے کھالیں کسی کالعدم ، زیر مشاہدہ یا فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے میں ملوث کسی تنظیم کو ہرگز نہ دیں اور صرف فلاحی اور ضلعی انتظامیہ سے این او سی رکھنے والی تنظیموں یا اداروں کو ہی قربانی کی کھالیں دیں تاکہ انکا درست استعمال ہو سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) پاکستان کے ذہین و محنتی طلبہ ہی قوم کا اصل سرمایہ ہیں۔ مختلف بین الاقوامی اداروں میں خدمات سر انجام دینے والے پاکستانیوں کی بدولت پاکستان کی نیک نامی کا ڈنکا چار وانگ عالم میں بج رہا ہے۔ ٹیکنالوجی کی تیز رفتاری کے باعث ہمارے تصورات و خیالات میں بے پناہ تبدیلی آ رہی ہے۔ انٹرنیٹ نے ای کاروبار اور ای روزگار کے عمل کو تیز کردیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ گوگل کی ٹیم کے دورہ جامعہ گجرات سے ہمارے طلبہ کو عملی فوائد حاصل ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار ایکسپرٹ بزنس انکوبیشن سنٹر جامعہ گجرات محمد حیدر معراج نے گوگل ٹیم کے دورہ کے موقع پر طلبہ کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاشبہ گوگل اس وقت انٹرنیٹ کی دنیا میں سب سے بڑا سرچ انجن بن چکا ہے اور دنیا بھر کے لوگوں کو وسیع تر معلومات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ای روزگار کے عملی مواقع بھی فراہم کر رہا ہے۔ اسی تناظر میں آج کل گوگل کی ٹیم پاکستانی جامعات کا دورہ کرتے ہوئے طلبا وطالبات کو گوگل کے ساتھ وابستہ ہونے اورنئے مواقع تلاش کرنے کے سلسلہ میں راہنمائی ومدد فراہم کر رہی ہے۔ گوگل ٹیم نے اپنے دورہ کے لیے نو پاکستانی جامعات کو منتخب کیا ہے جن میں یونیورسٹی آف گجرات بھی شامل ہے۔ جامعہ گجرات کا دورہ کرنے والی گوگل ٹیم میں وقاص برنی اور احمد شاہ نواز شامل تھے جو آج کل سنگا پور کے گوگل اسٹیشن پر اعلیٰ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ گوگل ٹیم نے جامعہ گجرات کے طلبہ و اساتذہ کو گوگل پبلشنگ کے حوالہ سے بلاگنگ، ویب ڈیزائینگ، ایپ ڈوپلنگ اور رائٹنگ کے سلسلہ میں رہنمائی فراہم کی۔ وقاص برنی نے گوگل ایڈسینس اور احمد شاہ نواز نے گوگل ایڈ موب کے حوالہ سے سیر حاصل لیکچر دیتے ہوئے طلبہ کی علم و آگاہی میں اضافہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جامعہ گجرات کے تقریباً675طلبا وطالبات پہلے سے ہی گوگل کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ علاوہ ازیں گوگل کیریئر بلڈنگ کے حوالہ سے طلبہ کو سکالرشپ بھی مہیا کرتا ہے۔ گوگل طلبہ کو اپنی مختلف ای پراڈکٹس گوگل کے ذریعے آگے بڑھانے پر رقم کمانے کا سنہری موقع بھی مہیا کرتا ہے۔ ٹیکنالوجی کی مقامی تشکیل و ترویج ہی قوم کے سنہری معاشی مستقبل کی امین ہے۔ گوگل ٹیم نے جامعہ گجرات کے رجسٹرڈ طلبہ کو تحائف بھی پیش کیے۔ ڈائریکٹرایوننگ پروگرام ڈاکٹر شہزاد سرفراز نے گوگل ٹیم کے ارکان کو جامعہ گجرات کی یادگاری شیلڈیں پیش کیں۔ ڈاکٹر شہزاد سرفراز نے جامعہ گجرات کا دورہ کرنے اور طلبہ کو انکے مستقبل بارے راہنمائی فراہم کرنے پر گوگل ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) خواندگی شعور کی علامت اور علم آگہی کا روشن استعارہ ہے۔ علم کی حدود کا آغاز اصلاًخواندگی سے ہی ہو تا ہے۔ کسی بھی علم کی ابجد سیکھنے کے لیے خواندگی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ خواندگی ذہنی پسماندگی کے اندھیروں کو چاک کرتے ہوئے ہمیں آگہی کی راہوں پر گامزن ہونے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ خواندگی کے لیے جدوجہد ہمارا اجتماعی قومی فریضہ ہے ۔ ہم میں سے ہر شخص کی یہ اوّلین ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اردگرد پھیلے ہوئے معاشرہ اور افراد کو پڑھنے لکھنے کی جانب گامزن کرنے کے لیے ہر ممکن کاوش کو بروئے کار لائیں۔ عہد حاضر کے ترقی یافتہ معاشروں میں علم کا دور دورہ ہے اور انہوں نے دنیاوی ترقی کی منازل کو طے کرنے میں علم و آگہی کو اپنا مضبوط سہارا بنایا ہے۔ پاکستان کو آج کئی چیلنجوں کا سامنا ہے اور ان چیلنجوں سے عہدہ بر آ ہونے میں علمی شعور مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے عالمی یوم ِ خواندگی کے حوالہ سے طلبہ و اساتذہ کے ایک نمائندہ اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواندگی کا فروغ پاکستانی معاشرہ کو صحیح راہوں پر گامزن کرنے میں ممدو معاون ثابت ہو گا۔ حضور اکرم ۖ کا فرمان ہے کہ علم مومن کی کھوئی ہوئی میراث ہے۔ ہجرت مدینہ کے بعد جو پہلا کارنامہ سرانجام دیا گیا وہ مسلمانوں میں علم کے فروغ کے لیے مکتب کے قیام کی جدوجہد تھی۔ بحیثیت محب وطن پاکستانی اور بحیثیت ملت مسلمہ کا ایک فرد ہونے کے معاشرہ میں خواندگی کو عام کرنا معاشرتی و سماجی ترقی کی خشت اوّلین ہے ۔ ہم سب کو فخر ہونا چاہیے اگر ہم اپنی جدوجہداور کوشش کے ذریعے معاشرہ کے کسی ایک فرد کو بھی خواندہ بنانے اور علم کے دروازہ پر دستک دینے کے قابل بنا دیتے ہیں۔ آئیے ہم سب عالمی یوم خواندگی پر عہد کریں کہ ہم سچے دل سے اور اپنی ہر ممکن کوشش کے ذریعے معاشرہ میں خواندگی کے شعور کو عام کرنے میں ایک اہم رابطہ کار کی خدمت سر انجام دیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) آج وقت ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کی مضبوطی کیلئے اپنی اپنی ذمہ داری پوری کی جائے اور فتنہ قادیانیت کے خاتمہ کیلئے اپنے اسلاف کی محنت اور قربانیوں کو بھی بچایا جائے مطالبہ کرتے ہیں کہ صدر اوروزیراعظم کی طرح ،آرمی چیف اور چیف جسٹس کی سیٹوں پر بھی اور پاک فوج میں بھی قادیانیوں کی تعیناتی اور بھرتی پر پابندی لگائی جائے ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی سکالرعلامہ غلام بشیر نقشبندی نے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران لائوڈا سپیکر پر پابندی کے قانون پر تو سختی سے عمل کروا رہی ہے مگر قادیانیوں کی تبلیغ پر قانون کو حرکت میں کیوں نہیں لارہی یہ بھی سوالیہ نشان ہے 7ستمبر کا دن مسلمانوں کیلئے فت مبین کا مقام رکھتا ہے آج عہد کرتے ہیں کہ ختم نبوت کی خاطر اپنی جانیں بھی قربان کریں گے اپنے خطاب میں چوہدری خالد محمود ایڈووکیٹ صدربار کھاریاں نے کہا کہ ختم عقیدہ نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور آئین پاکستان کی شق نمبر106کے تحت قادیانی اقلیت اور207کے تحت مسلم قرار دئیے گئے ہیں جبکہ شان رسالتۖ میں گستاخی کے مرتکب افراد کو295Cپ ت کے تحت پھانی کی سزاء دی جاسکتی ہے اور قانون قادیانیوں کو تبلیغ سے روکنے کیلئے298Cبھی موجود ہے اپنے خطاب میں مولانا اختر جلالی نے کہا کہ مسجد تاجدار ختم نبوت کا قیام میرے مرشد کے خواب کی تعبیر ہے تعاون کرنے پر اہل محلہ مظہر ٹائون اور معززین علاقہ کا بے حدمشکور ہوں شمع رسالتۖ کے پروانے عقیدہ ختم نبوت کی خاطر مرمٹنے کو تیار ہیں اپنے خطاب میں چوہدری بشارت ایڈووکیٹ نے کہا کہ اب بھی عقیدہ ختم نبوت کیلئے کام کی ضرورت ہے کھاریاں شہر کو قادیانی کبھی قادیانی مینی ربوا کہا کرتے تھے مگر آج یہ بات نہیں ہے کھاریاں عاشقان رسولۖ کا مضبوط قلعہ بن چکا ہے اس موقع پردیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔