داعش نے خواتین کے برقعہ اوڑھنے پر پابندی عائد کر دی
Posted on September 8, 2016 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Women in Burqa
عراق (جیوڈیسک) دہشت گرد تنظیم داعش نے شمالی عراق میں اپنے کنٹرول میں ہونے والے شہر موصل میں “برقعہ” پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تنظیم نے خواتین کو داعش کے سیکورٹی دفاتر اور مراکز کو برقعہ اوڑھتے ہوئے آنے سے منع کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ داعش کے بعض فوجی سربراہان کا “برقعہ والی خواتین کی جانب سے قتل” کیے جانے کا بعد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس تنظیم نے ماضی کے ایام میں شام اور عراق میں برقعہ نہ اوڑھنے والی خواتین کو مار پیٹ کرتے ہوئے ہلاک کر ڈالا تھا۔
ادھر عراقی فوج اور پشمرگے قوتوں کے ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل کو داعش کے چنگل سے نجات دلانے کی کاروائیاں جاری ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com