کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مجلس عزاء بسلسلہ شہادت حضرت مسلم بن عقیل (سفیر حسین) و بلند درجات و برسی بانی پاکستان حضرت قائد قائد اعظم محمد علی جناح مورخہ 11ستمبر2016ء بروز اتوار بعد ازمغربین بمقام امام بارگاہ سلمان فارسی ،جعفر طیار ملیر کراچی پر منعقد ہوگی۔
مجلس سے حجة السلام علامہ آغا شبیر طاہرہ خصوصی خطاب فرمائیں گے حدیث کساء عرفان حیدر ،سوز خوانی عون رضوی برداران سلام ڈاکٹر ریحان اعظمی ،ڈاکٹر ندیم نقوی،نوحہ خوان ایس ایم نقی و برادران و پسران انجمن الذولفقاراور تعزیتی کلام شاعر آل یاسین جبکہ نظامت کے فرائض عابد حسینی انجام دینگے۔
خادم فرش عزاء سید حیدر عباس رضوی ،حاجی جاوید اختر کربلائی ،سید غضنفر زیدی (چاند بھائی)،حکیم مرتضیٰ جار چوی نے تمام مومن و منات اور محب وطن عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مجلس اعزاء میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔