ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 15 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری

Asian Development Bank

Asian Development Bank

کراچی (جیوڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک کی کیجانب سے بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے لئے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی۔

لاہور ، فیصل آباد ، ساہیوال اور گدو میں ٹرانسمیشن لائنز کی اپ گریڈیشن کے غرض سے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا ، منصوبے کے تحت یہ رقم اگلے دو ماہ میں پاکستان کو دی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک مستقبل میں 8 مزید علاقوں میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے لئے قرض فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری سے لائن لاسز اور لوڈ شیڈنگ میں کمی واقع ہوگی۔