قصور (بیورو رپورٹ) ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ قصور میں کل 448 مساجد، امام بار گاہوں، قادیانی دارالذکر، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر عیدالاضحی کی نماز ادا کی جائے گی جہاں پر موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سیکیو رٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر کے1445پولیس افسران و اہلکاران،248پولیس قومی رضار اور 548ولنٹیئرز کو تعینات کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی تمام بڑی اور اہم عیدگاہوں ،مساجد اور امام بارگاہوں پراضافی نفری کیساتھ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے تاکہ سماج دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکیں اور لوگ پرامن اور محفوظ ماحول میں نماز عید ادا کرسکیں ۔انہوں نے کہا جن مقامات پر عیدالاضحی کی نماز ادا کی جائے گی ان کے اردگر د متعلقہ ایس ایچ اوز ،محافظ فورس اور ایلیٹ فورس گشت کرے گی جبکہ ٹریفک کے بہاؤ کو رواں رکھنے کیلئے ٹریفک سٹاف کو بھی مامور کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا لاؤڈسپیکر کے استعمال ،اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا عیدالاضحی کی آمد کے سلسلہ میں ضلع بھر کی مویشی منڈیوں ،مارکیٹوں ،شاپنگ سنٹروں پر بہت زیا دہ رش ہو تا ہے اس سلسلہ میں پولیس اہلکار اور ایلیٹ فورس کے دستے پیدل گشت کریں گے اس کیساتھ ساتھ چوری ،جیب تراشی اور نوسر بازی کی روک تھام کیلئے سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار موجود ہوں گے ۔ ڈی پی اوقصور نے مزید کہا کہ تفریحی مقاما ت مثلاً قصورگا رڈن ،گنڈا سنگھ وا لا با رڈر ،مہتا بی جھیل چھانگاما نگا اور ہیڈ بلو کی پر بھی سخت سکیو رٹی کے انتظا ما ت کئے گئے ہیں ۔ عیدالاضحی کے ایام کے دوران1ایس ایس پی، 1ایس پی ،07 ڈی ایس پی ،29انسپکٹرز،97سب انسپکٹرز ،155اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،124ہیڈ کا نسٹیبل ،1033کا نسٹیبل کے علاو ہ 255قومی رضاکار اور548ولنٹیئرز سکیو رٹی ڈیو ٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس کا ہر ایک افسر و اہلکار عوا م النا س کی خدمت کے لیے دن را ت محنت کر رہاہے پو لیس کے سا تھ سا تھ تما م مکا تب فکر کے علما ء ،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، کو نسلرز،ممبر ان امن ومصا لحتی کمیٹی ،انجمن تا جرا ن ، صحا فی،وکلاء اور عوا م کا فر ض بنتا ہے کہ وہ پولیس کیسا تھ شا نہ بشا نہ کا م کر یں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Mian Farooq Ahmad
قصور(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میاں فارق احمد انصاری نے کہا ہے کہ اینٹ سے اینٹ بجائے والے تیار ہو جائیں تحریک انصاف کا اگلا پڑاؤ رائیونڈ ہے تحریک انصاف نے کرپشن کے خاتمہ کا بیڑا اُٹھا رکھا ہے تحریک انصاف کرپٹ حکمرانوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیج کر ہی دم لے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی ملاقات میں کیا ،انہوں نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے تحریک انصاف کے کھلاڑی حکمرانو ں کو احتساب کے کٹہرے میں لائے بغیر رائیونڈ سے واپس نہیں آئیں گے، حکمرانوں کو سارے پاکستان کا رخ رائیونڈ کی طرف نظر آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن ، منی لانڈرنگ کرنے والوں کے درباری ایاز صادق متنازعہ سپیکر ہو چکے ہیں وہ فوراً استعفیٰ دے دیں نواز شریف کا ریفرنس روک کر بددیانتی کا ثبوت دیا۔ نواز شریف نے اپنی بادشاہت قائم رکھنے کے لئے الیکشن کمشن‘ نیب سمیت تمام اداروں کو تباہ کر دیا ہے ان کے اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Malik Mushtaq Awan
قصور(بیورورپورٹ)مثبت سوچ رکھنے والے ہمیشہ لوگوں کے دلوں پراج کرتے ہیں اوروہ اپنے محکمے میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ محکمے میں ماتھے کاجھومربن کررہتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایس پی انویسٹی گیشن ملک مشتاق اعوان نے حاجی محمد اقبال گجرسب انسپکٹر ٹریفک پولیس کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک طاہر نوازوڑائچ ،حاجی محمد مشتاق کے علاوہ معززین شہر اورٹریفک پولیس کے جوانوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔حاجی محمداقبال گجرکوایس پی انویسٹی گیشن نے پھولوں کاگدستہ پیش کیا اورڈی ایس پی ٹریفک طاہر نواز وڑائچ نے محکمہ کی طرف سے بہترین ایوارڈ اورشیلڈپیش کی اورحاجی اقبال گجر کی محکمہ ٹریفک پولیس کے لیے کاوشوں کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ) محمد سرور ٹریفک حادثہ میں جاں بحق،صدریوتھ ونگ مسلم لیگ(ن) کونسلر وارڈنمبر16چوہدری اصغر علی کے بڑے بھائی محمدسرور ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے ان کی نمازجنازہ ٹبی کمبواں میں اداکی گئی۔ جس میں سیاسی ،سماجی ،فلاحی شہری ،صحافی تنظیموں اوراہل علاقہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ مرحوم پولیس میں ریٹائرڈحوالدار اوراستاد تھے۔چوہدری اصغر علی سے ان کے بھائی کی وفات پر وسیم اخترشیخ ایم این اے ،ایم پی اے یعقوب ندیم سیٹھی ،ایم پی اے حاجی نعیم صفدرانصاری، ایازاحمدخان، جمیل احمد خان، ناصرمحمود خان کے علاوہ دیگرمسلم لیگی عہدیداروں نے اظہارتعزیت کیااورمرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔