قصور (بیورورپورٹ) عیدی مہم شروع، ٹریفک اہلکار رشوت لینے میں مصروف ،شہرکم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے حوالے، حادثات میں اضافہ، خواتین اور شہریوں سے زیادتیاں معمول بن گئیں، سٹوڈنٹس معصوم بچوں کو بھیڑ بکریوں کی طر ح رکشوں میں ٹھونس ٹھونس کر سکول میں لایا اور لے جایا جاتا ہے ،حکام نوٹس لیں ، تفصیلات کے مطابق قصور میں عید قریب آتے ہی ٹریفک پولیس کے جوانوں نے چیکنگ پوائنٹس پر عوام کے ساتھ ڈکیتیاں شروع کردی ہیں اور لوٹ مار کا بازار گرم کردیا ہے ،ڈی پی او قصور کو ٹریفک پولیس کے اہلکار ڈائریکٹ ماتحت نہ ہونے پر انکے احکامات پرعمل نہیں کرتے اور انکی جانب سے پاس کئے جانیوالے ڈرائیوئنگ لائسنس بھی فیڈ نہیں کئے جاتے ،ٹریفک پولیس کے شیرجوان جب چاہئیں جدھر چاہئیں شریف لوگوں کی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بندکردیتے ہیں ، اسٹیل باغ ، ڈسٹرکٹ ہسپتال، نیو بس ٹرمینل، لاری اڈا ، چاندنی چوک، نیشنل بینک چوک ،کچہری چوک ودیگر پوائنٹس پر کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بدولت حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے اورانکی خواتین اور شہریوں سے زیادتیاں معمول بن گئیں اب تو ڈی پی ایس سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے سٹوڈنٹس معصوم بچوں کو بھیڑ بکریوں کی طر ح رکشوں میں ٹھونس کر سکولوں میں لایا جاتا ہے اور ٹریفک اہلکار محض رشوت اکٹھی کرنے میں مصروف نظرآتے ہیں ، پاکستان فلاح پارٹی کے جنرل سیکرٹری رانا سعیدقادری، محمود چوہدری، سمیع اللہ جٹ سمیت دیگر شخصیات نے اعلی حکام سے سخت کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) پولیس کاڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پرضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک جاری،11جرائم پیشہ افراد گرفتار ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 4مقدمات درج کیے گئے تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے11جرائم پیشہ افراد ساجد، ذوالفقار، اصغر، سلطان ،ارشد عرف پانڈہ ،نظامدین ،کاشف، بلال، اللہ وسایا، وقاص اور وسیم کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ اسلحہ ناجائز 4عدد پسٹل ،ایک پمپ ایکشن،ایک کلو چرس اور 50لیٹر شراب برآمد کر کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے ہیں جبکہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ میں اطلاع نہ دینے پر3اور سکیورٹی آرڈیننس کے تحت ایک مقدمہ درج کیا ۔