کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں الیکشن کمیشن کا کردار کبھی بھی مستحسن نہیں رہا جس کی وجہ سے پاکستان میں ہونے والا کوئی بھی انتخاب شفاف یا غیر جانبدارانہ نہیں کہلایاجاسکتا جبکہ گزشتہ انتخابی عمل پر اٹھائے جانے والے سوالات نے اسے جس طرح متنازعہ بنایا ہے اسکے مضمرات دھرنوں ‘ احتجاجی جلسوں اور تحریکوں کی صورت قوم کے سامنے ہیںاور اسپیکر قومی اسمبلی کے جانبدارانہ قرار دیئے جانے والے کردار کے بعد تحریک انصاف کے قائد کی جانب سے انہیں اسپیکر ماننے سے انکار نئے مسائل کی پیدائش کی نوید سنارہا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کے کردار کی تقلید اس بات کو ثابت کررہی ہے کہ حکومت اپنی منشاءو ایما ¿ کے مطابق جمہوریت کی قربانی کیلئے تیار ہوچکی ہے کیونکہ دعووں اور وعدوں کی تکمیل کرپشن زدہ ماحول کا حصہ بن کر ممکن نہیں ہوتی اور حکمرانوں پر پانامہ لیکس الزامات کیساتھ تیز رفتاری سے بڑھتے ان کے اثاثہ جات اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ روایت شکن نہیں بلکہ روایت پرست ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر بار دعووں اور وعدوں کیساتھ بر سر اقتدار آنے والی جماعت تکمیل مدت سے قبل ہی جمہوریت قربان کرکے مظلوم بن جاتی ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ مدت اقتدار کی تکمیل کے بعد اس کے اپس عوام کے سامنے رونے دھونے اور مظلوم بننے کیلئے کچھ نہیں ہوگا اور اس کیلئے دوبارہ اقتدار پانا ممکن نہیں رہے گا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) 1965ءکی پاک بھارت جنگ میں بھارت کے حملے کو پسپا اور اسے شکست سے دوچار کرکے اس کے غرور کو خاک میں ملانے کے کارنامہ میں پاکستان بری فوج کے ساتھ اس کی فضائیہ ‘ بحریہ اور عوام کا بھی عزم و حوصلہ اور کردار ‘ ایثار و قربانیاں شامل تھیںاور نہ صرف فوج بلکہ بحریہ اور فضائیہ نے بھی ثابت کیا کہ جنگ جیتنے کیلئے صرف حربی سازوسامان اور عسکری و عددی برتری کافی نہیں ہوتی بلکہ عزم ‘ حوصلہ ‘ شجاعت ‘ ایثار اور قربانی کے ساتھ اتحاد اور عوامی اعتماد بھی درکار ہوتا ہے جو پاکستان اور افواج پاکستان کو1965ءکی جنگ میںمکمل طور پر حاصل تھا ۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا نے یوم دفاع ‘ یوم پاک فضائیہ اور یوم پاک بحریہ کے حوالے سے گجراتی قومی موومنٹ اور سول ڈیفنس ساوتھ کے اشتراک سے منعقدہ پروگرام ”عزم تحفظ پاکستان “ کے شرکاءسے خطاب کرتے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر بھارتی و سامراجی سازشوں میں گھرا ہوا ہے اسلئے آج پھر ہمیں 1965ءجیسے جذبات یکجہتی و اتحاد اور فوج پر مکمل اعتماد کی ضرورت ہے ۔ فرزند جونا گڑھ اقبال چاند ‘ سول ڈیفنس ساوتھ کے کنٹرولر مرزاخورشید بیگ و ڈپٹی کنٹرولر نسیم احمدصدیقی ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ روزینہ خان روزی نے بھی خطاب کیا اور اقبال ٹائیگر نے تقریب میں نظامت کے فرائض انجام دیئے اور پاکستان میں پائیدار امن کے قیام اور اس کی سلامتی ‘ تحفظ ‘ ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کرائی !
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی تقریب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان کو مبنی بر حقیقت قرار دیتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پاکستان کی بقا و سلامتی اور محفوظ مستقبل کی ضامن ہے مگر دہشتگردوں کے سرپرست و حمایتی حلقے آپریشن ضرب عضب کوناکام بنانے کیلئے اس پر مکمل عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کیساتھ اس آپریشن کو ناکام بنانے کیلئے فوج کیخلاف سازشیں کرتے ہوئے فوج اور عوام کے درمیان بد اعتمادی پیدا کرنا چاہتے ہیںمگر عوام فوج پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور فوج کے ہر عمل و اقدام کی حمایت کرتے ہوئے فوج و ملک کیخلاف سازشوں کرنے والوں کے مکمل احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنماوں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی اور انچارج میڈیا سیل نعمت اللہ سولنگی ودیگر نے شہروں کیساتھ گاوں و دیہات اور کچے کے علاقوں میں بھی عوام کو تعلیم وصحت کی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نئے اسپتال اور یونیورسٹی کے قیام کے اعلانات سے سیاسی فوائد اٹھانے کی بجائے ملک بھر میں قائم تمام اسپتالوں اور اسکولوں کو فعال بناکر ان میں عوام الناس کو علاج و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اور تعلیم و صحت کے بجٹ کو کرپشن سے محفوظ بنانے کے اقدامات کریں۔