تلہ گنگ کی خبریں 8/9/2016

Master Khizar

Master Khizar

تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) شہنشاہ ثقافت ماسٹر ملک خضر حیات اعوان گورنمنٹ ہائی سکول تھوہا محرم خان سے اپنا 35 سالہ کامیاب وقت پورا کر نے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔ سکول انتظامیہ اور بچوں کی طرف سے ماسٹرملک خضر حیات اعوان کے اعزاز میں ظہرا نہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گو رنمنٹ ہا ئی سکول تھو ہا محرم خان کی انتظا میہ اور سکول کے بچوں نے ماسٹرملک خضر حیات اعوان کے اعزاز میں ایک شاندار ظہرا نہ کا اہتمام کیا ۔ جس میں روایتی انداز میں ٹھول کی تھاپ پر ماسٹرملک خضر حیات اعوان کو سکول آمد پر ویلکم کیا گیا اور بچوں نے مختلف پروگرام بھی پیش کیے اور ماسٹرملک خضر حیات اعوان کی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ سکول انتظامیہ اور بچوں نے جہاں ماسٹرملک خضر حیات اعوان کی خدمات کو سراہا وہاں ان سے جدا ئی کے دکھ کا بھی اظہار کیا ۔ ماسٹرملک خضر حیات اعوان جہاں ایک استاد تھے وہاں ان کا نام ثقافتی حلقوں میں بھی گو نجتا ہے ۔ وہ اسٹیج کے بے تاج بادشاہ بھی ہیں۔پروگرام میں اس حوالے سے ان کی دراز عمر ی کی دعا بھی کی گئی ۔پروگرام کے آخر پر بچوں اور اساتذہ کی طرف سے یادگا ری طحا ئف بھی پیش کئے گئے ۔ اور ان کے سر پر پگ (دستار )بھی رکھی گئی جو کہ ہما رے علا قے کی روایت ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (لیاقت اعوان) جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ،عمران خان رائیونڈ جانے کا شوق پورا کریں لیکن یہ کوئی اچھی روایت نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار ناصر اقبال بوسن ممبر قومی اسمبلی منڈی بہاوالدین نے تلہ گنگ کے موضع تھوہا محرم خان کی سیاسی اور سما جی شخصیت ملک عابد اور وائس چیئر مین ملک نواب کے ڈیرہ پر پر تکلف عشائیہ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر میاں نواز شریف نے تمام جماعتوں کے منڈیٹ کا احترام کیا ۔اور خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی اور سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع فراہم کیا ۔اور اس ضمن میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ۔این ایف سی ایوارڈ کے تحت تمام صوبوں کو حقوق دیئے جا رہے ہیں جو ان کا آئینی حق ہے ۔آخری دو سالوں میں ترقیاتی کا موں کا جال بچھا دیا جائیگا ۔پہلے تین سال ہم نے معاشی بحران پر قابو پایا ۔عشائیہ کے آخر میں ملک عابد نے آنے والے تما م معزز مہما نوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے ان کے دروازے ہر خا ص عام کے لیے کھلے ہیں انہوں نے ایم این اے نا صر اقبا ک بو سن سے کہا کے وہ میا ںنواز شریف سے ملاقات کر کے ضلع تلہ گنگ کا وعدہ یا د دلائے۔اس موقع پر ملک اسلم سیتھی،ڈی ایس پی راجہ نا صر،کرنل محمد خان،ملک گوھر خان،ملک مشتاق ڈھرنا ل،قاضی حیبب ڈھرنا ل، چئیر مین یونین کونسل بھلومار اصغر فاضلی ،عبدالغفارچینجی، شہنشا ہ ثقافت ملک خضر حیات اعوان ، صحا فتی برادری اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Talagang News

Talagang News