کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی شیئرز کے خریدار حاوی رہے اور انڈیکس 395 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 85 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
بروکرز کے مطابق گزشتہ دو ٹریڈنگ سیشن میں مارکیٹ میں 700 سے زائد پوائنٹس کی بہتری رکارڈ کی گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سیمنٹ، آٹو اور ریفائنری سیکٹر کے اچھے نتائج مارکیٹ میں سرمایا کاروں کا اعتماد بحال کر رہے ہیں۔
رواں سال کے آغاز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100انڈیکس 20 فیصد بڑھا ہے اور اس کا شمار ایشیاء کی بہتری کارکردگی دکھانے والی حصص مارکیٹوں میں ہوتا ہے۔