فرانس (جیوڈیسک) فرانس کے حکام کے کہنا ہے کہ فرینچ ایلپس پر کیبل کار خراب ہونے کے باعث 45 افراد گلیشیئرز سے اوپر کیبل کار میں پھنس گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کُل 110 افراد کیبل کرز میں پھنس گئے تھے جن میں سے 65 افراد کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریسکیو کر لیا گیا۔ تاہم باقی 45 افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن معطل کرنا پڑا ہے کیونکہ رات پڑ گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ کیبل ساڑھے بارہ ہزار فٹ کی بلندی پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن نہایت مشکل ہے اور ڈیڑھ گھنٹے میں 65 افراد کو بچایا گیا۔
تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ کب ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ کیبل کار کی کمپی کے سربراہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ کمپنی کیبل کارز میں پھنسے افراد کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
’ان کے پاس پانی ہے اور رابطہ رکطنے کے لیے آلات بھی ہیں اور ان کو یہ بھی معلوم ہے کہ ان کو بچانے میں وقت لگ سکتا ہے۔‘