کوٹلہ ارب علی خاں (پریس ریلیز) کوٹلہ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کا جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کا جامع پلان جاری، سر پرست اعلیٰ چوہدری تنویر احمدکی سربراہی میں کوآرڈینیٹر شفقات عدالت اور ٹیم نے تیاریاں مکمل کر لیں۔ عید سے قبل انتظامات میں اتھارٹی کی طرف سے کوٹلہ میں آٹھ مخصوص پوائنٹ بنائے جائیں گے۔ جہاں پر ٹرالی کھڑی کر دی جائیں گے۔
لوگوں کو قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لئے پلاسٹک کی بوریاں فراہم کی جائیں گی۔اتھارٹی نے جانوروں کی آلائیشیں ماحول دوست انداز میں ٹھکانے لگانے کے لئے جامع پلان جاری کر دیا۔ عید پلان عید سے قبل،عید کے دن اور عید کے بعد صفائی انتظامات پر مشتمل ہے۔عید سے قبل انتظامات میں شہر صفائی و آگہی کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر آگاہی لیکچر ز بھی ترتیب دیئے گئے ہیں۔
اسے کے علاوہ محلوں میں جامعہ مساجد،پر صفائی انتظامات، چاند رات کو شہر کے اہم مقامات و مارکیٹوں میں زیرو ویسٹ آپریشن شامل ہے جبکہ عید کے تین دنوں میں گلی محلوں سے مجموعی طور پر سات ٹریکٹر وں اور چھ لوڈر رکشوں کی مددسے آلائشوں کی موثر کلیکشن اور ڈمپ سائٹ پر ٹرانسپورٹیشن شامل ہیں۔ عید کے اختتام پر بڑی مقدار میں پیدا ہونے والی آلائشوں کو موثر اور ماحول دوست طریقے سے تلف کرنے کیلئے خصوصی ڈمپنگ پوائنٹس شامل ہیں۔