کراچی (اسٹاف رپورٹر) نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کے چارج لینے کے ساتھ ہی وزارت بلدیات نے بلدیاتی اداروں سے منہ موڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کے چارج لینے کے بعد وزیر بلدیات جہاں عوامی خدمت کے کاموں سے پیچھے ہٹ گئے وہیں بلدیاتی اداروں کے امور چلانے کے کاموں سے بھی عدم دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔
بلدیاتی نمائندوں کے چارج لینے کے بعد کونسل کا اجلاس چلانے سے محروم ہے اور بزنس رول کا مسودہ بھی جاری نہ کرسکی جبکہ دفتری امور چلانے کے لئے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ 2013ء جاری کیا تھا۔
لیکن 3ماہ گزرجانے کے بعد بھی تاحال شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ پر عملدرآمد نہیں کیا اور تاحال ایس سی یو جی کے افسران کی تعیناتی ضلعی میونسپل کارپوریشنوں مین تعینات نہ ہوسکے بلدیاتی ذرائع کے مطابق وزارت بلدیات بلدیاتی اداروں کو مفلوج رکھنا چاہتی ہے۔