خیرپور : سندھ کے انقلابی اور روحانی رہبر میانوال تحریک کے سپھ سالار میاں نصیر محمد کلہوڑو کے 324ویں عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے جو کہ 8 ذوالحج تک جاری رہے گا۔ اس موقعے پر یادگار کمیٹی کے چیئرمین میاں امیر بخش کلہوڑو نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کے لیے ملک بھر سے عقیدتمند زائرین کی آمد کا سلسہ جاری ہے۔
انہوں نے نیشنل پریس کلب خیرپور ناتھن شاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ 8ذوالحج کومرکزی تقریب کا آغاز ہوگا جس میں ملاکھڑہ ، ادبی کانفرنس ، سروز اور محفل موسیقی کے پروگرامات منعقد کیے جائینگے اور مرکزی تقریب کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسیمبلی عبدالعزیز جونیجو کرینگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو جنات کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے کھتے والے فقیر بہی بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔
میاں امیر بخش کلہوڑو نے میاں نصیر محمد کلہوڑو کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مغل زمانے کے بادشاہ اور اس زمانے کے زمیدار وڈیروں نے لوگوں پر ہونے والے ظلم و ستم کو دیکھتے ہوئے میاں نصیر محمد کلہوڑو نے اللہ توہار انقلابی نعرہ لگاکر میانوال تحریک کا آغاز کیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑا فوجی لشکر تیار ہوگیا اور انقلابی جدوجہد کے بعدایک الگ کلہوڑہ ریاست کا قیام عمل میں آگیا ۔جس کے بعد انہوں نے پیار ، امن محبت کے ساتھ ساتھ اسلامی اور تعلیمی شعور کو بیدار کیا۔انہوں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے عرس مبارک کے موقعے پر عقیدتمند زائرین کے لیے سکیورٹی اور دیگرخاطر خواہ انتظامات کا مطالبہ بہی کیا۔