نیویارک فیشن ویک کا آغاز، تیزاب گردی کی شکار ماڈل کی واک

New York Fashion Week

New York Fashion Week

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک فیشن ویک کا آغاز ہوگیا ، پہلے روز ریمپ پر،عربی ثقافت چھائی رہی ۔ تیزاب گردی کا شکار بھارتی ماڈل نے بھی ریمپ پر جلوے دکھائے۔

فیشن کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ نیویارک فیشن شو امریکا میں سج گیا ۔ پہلے روز نکولس کے نے اپنے تیار کردہ ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے ۔ خوبرو ماڈلز نے عربی سٹائل ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

تیزاب گردی کا شکار 19 سالہ بھارتی ماڈل ریشماں قریشی بھی ریمپ پر آئیں ۔ دس روز تک جاری رہنے والے اس فیشن شو میں دنیا بھر سے فیشن ڈیزائنر اپنے ملبوسات نمائش کے لیے پیش کریں گے۔