مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 10/9/2016

Lalyani M Haseen

Lalyani M Haseen

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کی حکومت بہتری کی طرف گامزن ہے، 2018 میں توانائی بحران پر قابو پالیا جائے گا، حکومت پاک چین اقتصادی راہداری سمیت متعدد میگا پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے، جبکہ مخالفین دھرنوں کی سیاست کرکے ملکی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں، عوام رائے ونڈ مارچ کے نام پر ہونے والے فساد کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے، ترقی کے خواہاں عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا ہے، عمران خان کے طرز سیاست سے ملکی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے، عمران خان یاد رکھیں مسلم لیگ ن کے کارکنان کو بھی بنی گالہ کا راستہ معلوم ہے، مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت کی سیاست کی بدولت آئندہ عام انتخابات میں بھی عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے میاں نواز شریف و میاں محمد شہباز کے ٹکٹ ہولڈرز ہی کامیاب ہوں گے، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی بہتری اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک معاشی لحاظ سے ٹیک آف کر چکا ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک بھر میںترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی175میں بھی ریکارڈ ترقیاتی کام بھی عوامی خدمت کے جذبہ سے شرشارمسلم لیگ ن کی قیادت کی وجہ سے ممکن ہو رہے ہیں، مصطفی آباد میں سپورٹس کمپلیکس، گزلر ڈگری کالج کی تعمیر، مصطفی آباد اور راجہ جنگ میں پی سی سی گلیاں، واٹر سپلائی کے منصوبے اور حلقہ میں سٹرکوں کے جال جیسے ترقیاتی منصوبوں نے حلقہ کا نقشہ بدل دیا ہے۔
ََََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ترقیاتی کاموں میں میرٹ اولین ترجیح ہے، عوام کا پیسہ عوام پر ہی لگایا جائے گا، حلقہ پی پی175میں کرپٹ عناصر کی کوئی جگہ نہیں، ان خیالات کا اظہار ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کے بھائی محمد حسین سیٹھی نے مصطفی آباد میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مصطفی آباد میں پی سی سی گلیوں کی تعمیر20کروڑ روپے کی لاگت سے کی جا رہی ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126