کراچی (اسٹاف رپورٹر) صحت و صفائی کی ناقص صورتحال اور عید الاضحی سے قبل ہنگامی بنیادوں پر شہر کی صفائی اور سیوریج نظام کی درستگی و بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کیخلاف شہر میں جاری آپریشن اور ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے کی جانے والی کھدائی اور بلدیاتی عملے کی غفلت و لاپرواہی کے سبب صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال نے سیوریج نظام کو تباہ کردیا ہے۔
شہر میں ہر جانب گندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں اور کھدائی کے باعث نہ صرف گردوغبار نے سانس لینا مشکل کردیا ہے بلکہ ٹریفک جام نے بھی عوام کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے اسلئے حکومت و اداروں پر لازم ہے کہ عید الاضحی سے قبل ہنگامی بنیادوں پر شہر میں صفائی مہم چلائی جائے اور سیوریج کا نظام بہتر بنایا جائے۔
جبکہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت و فوری اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے مو ¿ثر اقدامات کے ذریعے عوام کوآلائشوں اور گندگی سے پھیلنے والے کانگو ‘ ڈینگی اور ایبولا و دیگر موذی امراض سے بچانے کیلئے مو ¿ثر اقدامات کئے جائیں !۔