کراچی (جیوڈیسک) رابطہ کمیٹی کے رہنما کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پھٹ پڑے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ متحدہ کے رضاکاروں پر کھالیں چھیننے کا الزام لگایا جاتا ہے۔
اس سال عیدالاضحی پر کھالیں اکٹھی نہیں کریں گے۔ فاروق ستار نے شہریوں سے قربانی کی کھالیں متحدہ کے بجائے دیگر فلاحی اداروں کو دینے کی اپیل کی۔
فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کو نئے سرے سے منظم کر رہے ہیں۔ عید کے بعد مخیر حضرات کے پاس جائیں گے۔