تنزانیہ (جیوڈیسک) مشرقی افریقہ کے ملک تنزانیہ میں ہفتے کو آنے زلزلے کی وجہ سے کم ازکم دس افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔
ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت5.7 بتائی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تنزانیہ کے شمال مغرب میں آنے والے زلزلے میں تقریباً ایک سو افراد زخمی بھی ہوئے اور زلزلے سے متاثرہ گیرا صوبے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
امریکہ کے محکمہ ارضیاتی سروے کے مطابق اس زلزلے کے جھٹکے روانڈا، برونڈی، یوگینڈا اور کینیا میں بھی محسوس کیے گئے۔
سماجی میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں باکوبا شہر کے مکین گلیوں میں کھڑے ںظر آتے ہیں جب کہ اس جگہ کے قریب ہی تباہ ہونے والی کئی عمارتیں بھی ںظر آتی ہیں۔
تنزانیہ کے صدر کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں زلزلے میں سے ہونے والےجانی و مالی ںقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے تاہم بیان میں نقصان کی کوئی تفصیل بیان نہیں کی گئی ہے۔
برونڈی، جمہوریہ کانگو، کینیا، روانڈا، تنزانیہ اور یوگینڈا کے ملک جو افریقہ کے بڑی جھیلوں کے علاقے میں واقع ہیں، میں زلزلوں کا آنا ایک معمول ہے تاہم عمومی طور پر اِن کی شدت کم ہوتی ہے۔