فیصل آباد : عید الاضحی کے موقع پر پرانی یادوں کو تازہ کرنے کیلئے ”راگ رنگ کھاڑا” کل نظام چوک گلی نمبر 2 چوہڑ بازار غلام محمد آباد میں منعقد ہو گا۔ جس میں معروف لوک گیت گلوکار محمد شریف راگی اپنے ٹیم کے ہمراہ فن کا مظاہرہ کرینگے۔
تقریب میں صاحبزادہ پیر حاجی عبدالحق’ ملک سعید’ ملک نثار’ نذیر احمد انصاری’ ملک عبدالرشید’ ملک طارق مہمان خصوصی ہونگے۔
آرگنائزر ملک خالد’ ملک ارشد نے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد پنجابی کلچر کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ لوگ پرانے تہواروں کو بھول گئے ہیں۔ ایونٹ کے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔