لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی محض کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت سے آتی ہے۔ ان کا کہنا ہے چند سیاسی عناصر کی منفی سیاست کو عوام رد کر چکے ہیں۔
ایوان وزیراعلٰی لاہور میں مسلم لیگ نواز کے وفد سے گفتگو میں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی بے لوث خدمت کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا تبدیلی محض کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت سے آتی ہے، چند سیاسی عناصر کی منفی سیاست کو عوام رد کر چکے ہیں۔
وزیراعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان عناصر نے 2014ء میں دھرنا سیاست کر کے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا ، باشعور عوام ایسے عناصر کے چہروں سے بخوبی واقف ہیں۔