وزیرآباد (عقیل احمد خان لودھی) پریس کلب وزیرآباد کے زیر اہتمام مرحوم اراکین پریس کلب کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد انور بریار نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقعہ پر صدر پریس کلب وزیرآباد ، افتخار احمد بٹ، جنرل سیکرٹری صابر حسین بٹ، صدر پریس کلب دھونکل محمود احمد خان لودھی،ادریس فاروق بٹ ، نثار احمد، شکیل احمد اعوان، سید رضا سلطان،مرزا تقی علی،، سید شہباز بخاری، عقیل احمد خان لودھی،کاشف محمود خان، تنویر شاہد،طاہر جاوید،صوفی اشرف نثار،ذبیح اللہ ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج وزیرآباد محمد آصف ہزاروی نے کہا کہ دعا عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور خلوص نیت سے مانگی گئی دعا بارگاہ خداوندی میں قبولیت کا درجہ حاصل کرلیتی ہے ۔اللہ تعالیٰ مومنین کی مانگی ہوئی دعائوں کو رد نہیں کرتا جو دعائیں انسان کی زندگی میں قبول نہ ہوں آخرت میں ان کا درجہ اور بھی زیادہ ہو گا۔
انہوں نے جملہ مرحوم صحافیوں بابائے صحافت مولانا ظفر علی خاں، محمد صدیق چوہان، شفقت تنویر مرزا، محمد لطیف چوہان، ملک محمد شفیق، شجاعت رضا، ظفر اللہ نعمانی،محمد صدیق کھوکھر، محمد نصیر عاصی، سید مقصود شاہ قادری، رانا محمد اسلم ، عبد الخالق، علی احمد چیمہ، صابرحسین شاہ، محمدا سلم بھٹی، عبد الوحید جالی اور دیگر کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے دعائیہ تقریب سے خطاب میںکہا کہ دنیا سے چلے جانے والے ساتھیوں کو یاد رکھنا پریس کلب وزیرآباد کی اچھی روایت ہے دنیا سے چلے جانے والوں کیلئے سب سے بڑی متاع پیچھے رہ جانے والوں کی دعائیں اور نیک کلمات ہی ہوتے ہیںجبکہ ایسے پروگرامز کے انعقاد سے مرحومین کے لواحقین کی دلجوئی بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے دنیا سے چلے جانے والے سبھی مسلمانوں بالخصوص وطن عزیز کے دفاع اور ترقی کیلئے کوششوں کے نتیجہ میں دنیا سے رخصت ہونے مرحومین اور شہدا ء کیلئے دعا کروائی۔