وزیرآباد (عقیل احمد خان لودھی) پریس کلب وزیرآباد کے زیر اہتمام مرحوم اراکین پریس کلب کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد انور بریار نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقعہ پر صدر پریس کلب وزیرآباد ، افتخار احمد بٹ، جنرل سیکرٹری صابر حسین بٹ، صدر پریس کلب دھونکل محمود احمد خان لودھی،ادریس فاروق بٹ ، نثار احمد، شکیل احمد اعوان، سید رضا سلطان،مرزا تقی علی،، سید شہباز بخاری، عقیل احمد خان لودھی،کاشف محمود خان، تنویر شاہد،طاہر جاوید،صوفی اشرف نثار،ذبیح اللہ ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج وزیرآباد محمد آصف ہزاروی نے کہا کہ دعا عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور خلوص نیت سے مانگی گئی دعا بارگاہ خداوندی میں قبولیت کا درجہ حاصل کرلیتی ہے ۔اللہ تعالیٰ مومنین کی مانگی ہوئی دعائوں کو رد نہیں کرتا جو دعائیں انسان کی زندگی میں قبول نہ ہوں آخرت میں ان کا درجہ اور بھی زیادہ ہوگا۔ انہوں نے جملہ مرحوم صحافیوں بابائے صحافت مولانا ظفر علی خاں،محمد صدیق چوہان، شفقت تنویر مرزا، محمد لطیف چوہان، ملک محمد شفیق، شجاعت رضا، ظفر اللہ نعمانی،محمد صدیق کھوکھر، محمد نصیر عاصی، سید مقصود شاہ قادری، رانا محمد اسلم ، عبد الخالق، علی احمد چیمہ، صابرحسین شاہ، محمدا سلم بھٹی، عبد الوحید جالی اور دیگر کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے دعائیہ تقریب سے خطاب میںکہا کہ دنیا سے چلے جانے والے ساتھیوں کو یاد رکھنا پریس کلب وزیرآباد کی اچھی روایت ہے دنیا سے چلے جانے والوں کیلئے سب سے بڑی متاع پیچھے رہ جانے والوں کی دعائیں اور نیک کلمات ہی ہوتے ہیںجبکہ ایسے پروگرامز کے انعقاد سے مرحومین کے لواحقین کی دلجوئی بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے دنیا سے چلے جانے والے سبھی مسلمانوں بالخصوص وطن عزیز کے دفاع اور ترقی کیلئے کوششوں کے نتیجہ میں دنیا سے رخصت ہونے مرحومین اور شہدا ء کیلئے دعا کروائی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر آ باد (عقیل احمد خان لودھی) شہر اور گر دو نوا ح میں عید الا ضحی کی نما ز کے اوقات ا ور مقا ما ت در ج ذیل ہیں۔ اسلا مک سنٹر ما ڈل کالونی میں 6:30،جا مع مسجد تو حیدیہ اہلحدیث کٹڑاما ئی میںحا فظ عبد الستار حا مد7،جا مع مسجد منا نیہ اہلحدیث مشن ہائی سکول میں 6:30مولانا محمدابراھیم محمدی،کرکٹ گرائونڈنظام آبادمیںمولانا نثارمصطفےٰ،فیض بلال مسجد کچہری میںڈاکٹر ناظم بھٹی،جا مع اثنا ء عشری داراںمغلاں نظام آبادمیںمولانا خترعباس،عید گا ہ محلہ کاتباں مولانا عبدالحمید حیدری،جا مع ممتازالمدارس میںمولانا محمدحسین جلوی 7:30 ،گورنمنٹ بوائز ہا ئی سکول الہ آباد پروفیسر حافظ منیراحمد،مکی مسجد ونجو والی مولا نا عاشق الہی،مرکزی جا مع مسجد حنفیہ مین بازارجا مع امیرحمزہ،جا مع مسجد تقویٰ،جامع مسجد حکیم اسحاق کی مشترکہ نمازایم سی ہا ئی سکول گرائونڈمیںقاری منصور،جا مع مسجد بلال الہ آبادمیں مرکزی عید گاہ بھٹی کے پرو فیسرڈاکٹر محمدآصف ہزاروی9بجے،آستا نہ عالیہ گنج گوھربھٹی کے شریف میںصاحبزادہ محمدکاشف چشتی،جا مع مسجد میا ں صا حب نظا م آباد حافظ محمدرفیق چشتی ،جا مع مسجد محمدیہ شیشیا نوالی گلی میں،مسجد قاضیاںلکڑ منڈی میںحافظ عطاء اللہ نیا زی،جامع مسجدحنفیہ غوثیہ صدیقیہ بھٹی کے صاحبزادہ حماد الدین صدیقی 8:00،جا مع مسجد غوثیہ ریلوے کالونی میںحا فظ مشتاق کوکب8:00،ریلوے گرائونڈمیںپروفیسر ملک محمدشہباز کلیار،جا مع مسجد راجگان مثمن برج میںقاری عطا ء اللہ نیا زی،مرکزی عید گاہ غوثیہ حضرت شیخ القرآن ڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی 9:00بجے ادا کی جا ئے گی۔