کراچی کی خبریں 12/9/2016

Eid

Eid

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالم اسلام کو حج و عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امر پٹی ‘ مرکزی صدر سلیمان راجپوت ‘ انفارمیشن سیکریٹری عمران چنگیزی اور مرکزی کابینہ کے دیگر اراکین نے کہا کہ عید الاضحی اظہار اطاعت ربی میں رضائے ربی کے حصول کیلئے اللہ کے فرمان کے مطابق اپنی ہر پسندیدہ و چہیتی چیز کی قربانی کے عزم و حوصلے کی تجدید کا دن اور اس بات کا ثبوت ہے کہ رب کی رضا اطاعت ‘ فرمانبرداری اور ایثاروقربانی سے ہی حاصل ہوتی ہے مگر افسوس کہ لوگوں نے قربانی کے اصل مفہوم ‘ مقصد اور جذبہ کو فراموش کرکے ”قربانی “ کو محض ایک رسم کی طرح منانا شروع کردیا ہے اور نمودونمائش کی ابلیسی صفات نے ”قربانی “ میں نمودو نمائش کے جس جذبے کو فرمان چڑھایا ہے اس کی وجہ سے جانوروں کی قیمتیں آسمان تک جاپہنچی ہیں اور رزق حلال سے حقیقی معنوں میں رب کی رضا کیلئے جذبہ ایثار وصداقت کیساتھ قربانی کرنے والوں کیلئے مشکلات و تکالیف کھڑی ہوگئی ہیں اسلئے قربانی کو روایت کی طرح منانے کی نہیں بلکہ جذبہ صداقت کیساتھ رب کی رضا کے حصول کی تجدید کے طور پرقربانی کرنے کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالم اسلام کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے دعا کی کہ اُمت محمدی کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرماتے ہوئے اللہ رب رحمن و رحیم ہم سب کے صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے اور اپنی اطاعت و رضا کی راہ پر چلاتے ہوئے ہم سب کو صراط مستقیم کا مسافر بنائے جبکہ قربانی کی صورت رب کی اطاعت و رضا کے حصول کیلئے قربان کئے گئے ہر جانورکے ہر قطرہ ¿ لہوکے صدقے دنیا کے تمام مسلمانوں اور پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کی حفاظت فرمائے اور ہر فرد کو گناہ ‘ خطا ‘ لغزش ‘ نادانی ‘ نافرمانی اور گستاخی سے محفوظ فرماتے ہوئے اپنی حفاظت و امان میں رکھے اور نعمتوں ‘ راحتوں ‘ خوشیوں ‘ کامیابیوں سے نوازے جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوجائے اور اللہ پاکستان کو ترقی یافتہ ‘ خوشحال اور پر امن ومستحکم اسلامی ‘ جمہوری و فلاحی ریاست بنائے اور ہمارے حکمرانوں و سیاستدانوں عقل سلیم اور وطن و عوام سے محبت عطا کرکے انہیں سیاسی و ذاتی مفادات کیلئے باہمی اختلافات سے محفوظ بنائے اور عوام کو فرقہ پرستی ‘ لسانیت ‘ تعصب اور انتشار و گروہ بندی سے محفوظ بناتے ہوئے متحدویکجا کردے !

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے عالم اسلام کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی رب کی اطاعت و رضا کیلئے ایثار قربانی کے اظہار اور رب کی اطاعت ورضا کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردینے کے عزم و حوصلے کی تجدید کا دن ہے اسلئے ہمیں امید و توقع ہے اس دن سنت ابراہیمی کے تقلید و پیروی اور اطاعت ربی کے اظہار و رضائے ربی کے حصول کیلئے کی جانے والی قربانی کو ہر مسلمان نمودو نمائش جیسی صفات ابلیسی سے محفوظ رکھتے ہوئے چرم قربانی کو دہشتگردی کے فروغ میں استعمال ہونے سے بچاتے ہوئے گوشت و کھالوں کو درست حقداروں تک پہنچانے کا اہتمام کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ و سینئر رہنما امیر سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی اور سندھ کے صوبائی جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی نے عالم اسلام ‘ پاکستانی قوم اور سولنگی برادری کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کرتے کہا کہ عید الاضحی ملت اسلامی کی یکجہتی ‘ اتحاد اور ایثار و قربانی کے جذبے سے سرشار ہونے کے اظہار کا دن ہے جسے ملت اسلامی پورے جوش و خروش سے مناتی ہے ۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے امیر سولنگی نے کہا کہ بھارت کا جارحانہ کردار کے باعث خطے میں جاری اسلحہ کی دوڑ کی وجہ سے ایشیا ئی قومیں بد ترین معاشی بدحالی سے دوچار ہیں اور کمیشن و کرپشن کی لعنت سے عوام کا استحصال کرتے ہوئے انہیں ہر بنیادی ضرورت و سہولت کیلئے ترسنے پر مجبور کررہی ہے اسلئے خطے سے غربت ‘ پسماندگی اور جہالت کے خاتمہ اور عوام کو انصاف ‘ روزگار ‘ علاج اور تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے خطے میں جاری اسلحہ کی دوڑ اور پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ ضروری ہے جس کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل لازم ہے !۔