عید الاضحی پر قربانی کی کھالیں الخدمت کو دے کر دکھی انسانیت کا سہارا بنیں، منعم ظفر خان

Skins

Skins

کراچی (پ ر) امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ الخدمت کا نام عوام کی بے لوث خدمت سے عبارت ہے۔

عید الاضحی کے موقع پر عوام قربانی کے جانوروں کی کھالیںالخدمت کو دے کر دکھی انسانیت کا سہارا بنیں اور اپنی قربانی کو رب عالیٰ کی بارگاہ میں مزید مقبول بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں الخدمت کے بے شمار ہسپتال، طبی مراکز، میڈیکل کیمپس کے علاوہ دیگر مثالی عوامی خدمت کے پروجیکٹس اس بات کے گواہ ہیں کہ الخدمت نے ہمیشہ دیانت داری کے ساتھ عوام کی خدمت کی ہے۔

عوام نے جو اعتماد الخدمت پر کیا ہے اسے بہترین انداز سے مستحقین تک پہنچانے کا فریضہ جماعت اسلامی نے انجام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے مستحق بھائیوں، بیواؤں، یتیموں کی دادرسی اور سہارا بننے کے لئے صرف رب کی رضا کی خاطر جماعت اسلامی کے کارکنان اپنے عید کے تمام ایام وقف کر دیتے ہیں اور عوام کو اس عظیم کام میں شامل ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320