سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ علی ناصر رضوی

DPO Kasur

DPO Kasur

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ہم پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) کی طرف سے ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کو ضلع بھر میں عید کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دن رات محنت کر کے قصور کو امن کا گہوارہ بنا دیا ہے۔

ان کی تعیناتی کے دوران جگہ جگہ پولیس ناکے، مساجد اور اہم مقامات پر مورچوں کی تعمیر، سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب، مختلف تھانوں اور اپنے دفتر میں کھلی کچہریوںکے سلسلہ کی وجہ سے عام آدمی کی ڈی پی او قصور تک رسائی کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال میں بہتری اور جرائم میں واضع کمی ہوئی ہے۔

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

انہوں نے اپنا فرض احسن طریقے سے نبھایا ہے، جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، ہم ڈی پی او قصور اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ)وممبران و عہدیداران پریس کلب مصطفی آباد، یونین آف جرنلسٹ، الیکٹرنک میڈیا مصطفی آباد۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126