اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے اہم اجلاس کل ہو گا، اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت سمیت تمام وزراء اعلیٰ شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعطم نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پر اجلاس کل طلب کر لیا ، اجلاس میں عسکری قیادت، وفاقی وزراء، وزراء اعلیٰ اور سیکورٹی اداروں کے سربراہاں شرکت کریں گے۔ وزراء اعلی اجلاس میں ایپکس کمیٹوں کی رپورٹ پیش کریں گے۔
اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وفاقی وزیرداخلہ ملکی اندرونی سیکورٹی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دیں گے، اجلاس میں آپریشن ضرب عضب، کراچی آپریشن اور ملکی داخلی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔